| | | | | |

ایشیا کپ سٹیج تیار،آج پہلا اپ سیٹ ہوسکتا،روہت شرماپاکستانی فین کے گلے لگے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کا آغاز آج 27 اگست 2022 سے افغانستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔گروپ بی کا یہ میچ کانٹے دار ہوسکتا ہے۔افغان ٹیم اپنی تاریخ کا 100 واں اور سری لنکا کے خلاف صرف دوسرا ٹی 20 انٹریشنل میچ کھیلے گی،اس فارمیٹ میں ایشیا کپ تاریخ کا ان کاپہلا شو ہوگا۔یہ بات اہم ہے کہ دونوں ممالک میں واحد ٹی 20 میچ 2016 ورلڈ ٹی 20 کپ میں ہوا تھا جو سری لنکا کولکتہ میں جیت گیا تھا۔

حالیہ تاریخ دیکھی جائے تو بڑی دلچسپ ہے۔افغان ٹیم فارمنس بہتر ہوئی ہے۔2020 سے اب تک افغانستان نے آئرلینڈ،زمبابوے سے ٹی 20 سیریز جیتی ہیں۔بنگلہ دیش سے ڈراکی ہیں۔سری لنکا 2020 سے اب تک صرف ایک ہی ٹی 20 سیریز جیتا ہے۔نام سری لنکا کا بڑا ہے لیکن گزشتہ 2 ایشیا کپ کے فائنل تک نہ جاسکا،یہ الگ بات ہے کہہ بھارت کے 7 بار چیمپئن بننے کے بعد 5 مرتبہ کا دوسرا زیادہ ایشین چیمپئن سری لنکا ہی ہے۔گزشتہ ایشیا کپ 2018 میں افغانستان سے ہارگیا تھا۔

ایشیا کپ 2022 کا پہلا کڑا مقابلہ کل،سری لنکا کو افغانستان سے 4 سال پرانا خوف

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔دبئی کا موسم آئیڈیل رہے گا۔موسم چونکہ گرم ہے۔ٹاس کا اب زیادہ فائدہ نہیں رہے گا،بیٹ اور بال کی جنگ برابر ہوگی۔ساتھ میں  پہلے اور بعد کی بیٹنگ کا فرق ختم ہوگا۔

دوسری جانب کرکٹ فینز بے چین ہیں۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی فینزکو خوش کردیا،جنگلہ کے پار سے آوازیں لگائیں تو روہت شرما سلام کرنے گئے،ایک فین کے کہنے پر ان کے گلے ایسے لگے کہ درمیان میں جنگلہ تھا۔سب مسکرارہے تھے۔

کشمیر پریمیئر لیگ جیتتے ہی شعیب ملک کا سیلاب متاثرین کے لئے اہم اعلان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *