| | | | |

ایشیا کپ،حسن علی کب دبئی پہنچ رہے،بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ ٹیم

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،حسن علی کب دبئی پہنچ رہے،بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ ٹیم۔پاکستان کرکٹ ٹیم حسن علی کے بروقت نہ پہنچنے کے باوجود تاحال  انہیں کل بھارت کے خلاف کھلانے کا سوچ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی اتوار کی صبح دبئی پہنچیں گے۔ایسے حالات میں انہیں فائنل الیون میں شامل کرنا تھوڑا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے دبئی میں شروع ہورہاہے۔سری لنکا اور افغانستان میچ کے بعد کل پاکستان اور بھارت کا روایتی مقابلہ ہوگا،اس کے لئے پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کی جھلک نظر آئی ہے۔

ایشیا کپ سٹیج تیار،آج پہلا اپ سیٹ ہوسکتا،روہت شرماپاکستانی فین کے گلے لگے

محمد رضوان،فخرزمان،بابر اعظم،افتخار احمد،آصف علی اور خوشدل شاہ فائنل ہیں۔شاداب خان اورمحمد نواز کو بھی اسکواکا حصہ بنائے جانے کا پلان ہے۔اب پیسرز میں نسیم شاہ کے ساتھ محمد حسنین اور حارث رئوف بہتر چوائس دکھائی دیتے ہیں۔ایسے میں شاہ نواز دھانی ریڈار پر نہیں ہیں۔حسن علی کی شمولیت کا مطلب ہوگا کہ محمد حسنین سائیڈ لائن ہونگے۔بھارت کے خلاف حسن کی شرکت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *