دبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی اننگ کو بظاہر 148 رنزکے ہدف کا سامنا تھا۔یہ آسان لگ رہا تھا۔اس لئے کہ پاکستان ایشیا کپ کے میچ میں صرف 147 رنزبناسکا تھا۔
جوابی اننگ میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی طرح صفر پر نسیم شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے تو سنسنی پھیل گئی۔اسی اوور میں نےئے بیٹر ویرات کوہلی کا آسان کیچ پاکستانی کپتان نے ڈراپ کردیا۔سلپ میں کھڑے بابر اعظم کے دونوں ہاتھوں سے بال ٹکرائی۔نسیم شاہ کی مایوسی دیکھنے لائق تھی۔اب تجربہ کار بیٹرز کو چانس ملیں گے تو جیت آسان نہیں ہوگی۔
ایک موقع پر شاداب خان کی بال پر بھارتی کپتان روہت شرمان تیز شاٹ کھیلا۔نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑ ے ویرات کوہلی کاسر اس لئے بچ گیا کہ کوہلی نے ہاتھ آگے کردیا۔شاداب خان بال کودیکھتے ہی رہ گئے۔
پاکستان کو دوسری کامیابی کے لئے طویل انتظار کرناپڑا۔50 کے اسکور پر روہت شرما 12 رنزبناکر محمد نواز کی بال پر بائونڈری لائن پر کھڑے افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
فخر کا بابر کے ساتھ اظہار یکجہتی،امپائر کودیکھے بناباہر چل دیئے،پاکستانی کپتان پر سکتہ
بھارتی اننگ بھی دبائو میں لگی۔9 اوورز کی بیٹنگ میں اس کا اسکور 2 وکٹ پر 53 ہوا تھا۔ویرات کوہلی 35 رنزکے ساتھ مزاحمت کررہے تھے لیکن اگلے اوورکی پہلی بال پر ویرات کوہلی 35 رنزبناکر محمد نواز اور افتخار کا شکار بن گئے۔دونوں نے ٹاپ بیٹرز کا شکار کرنے کا پلان کیا جو کامیاب رہا۔کررہے تھے۔بھارتی ٹیم 10 اوورز میں 63رنزبناسکی تھی۔ 3 کھلاڑی آئوٹ تھے۔