| | |

ایشیا کپ 2022،بھارت بھی سپر 4 میں پہنچ گیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 4 کے لئے  دوسری ٹیم بھی فائنل ہوگئی۔افغانستان کے بعد بھارت نے بھی اہم مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دبئی میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو آسانی کے ساتھ  40 رنز سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر صرف 2 وکٹ پر 192 اسکور بنائے۔کے ایل راہول 36 اور روہت شرما 21 رنزبناکر گئے۔بھارتی کپتان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 3500 اسکور مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

آخری اوورز میں ویرات کوہلی نے قدرے بہتر جب کہ سوریا کمار یادیو نے نہایت جارحانہ بلے بازی کرکے اپنا اسکور ہانگ کانگ کی پہنچ سے بہت دور تک پہنچادیا۔سوریا کمار نے صرف 26 بالز پر68 اسکور کئے،اس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ویرات کوہلی نے 44 بالز پر 59 رنزکی اننگ کھیلی۔دونوں ناقابل شکست آئے۔بھارت نے 2 وکٹ پر 192 اسکور کردیئے۔ہانگ کانگ کے اہم بائولر احسان خان کامیاب تو نہ ہوسکے لیکن انہوں نے 4 اوورز میں صرف 26 رنز دیئے۔

ایشیا کپ ،پاکستان اور بھارتی ٹیموں کو دوسری سزا بھی ہوگئی

جوابی اننگ میں ہانگ کانگ کی پہلی وکٹ اگرچہ 12 رنزپر گرگئی لیکن اس کے باوجود 6 اوورز سے کم  میں ہاف سنچری مکمل ہوگئی تھی۔یہاں کپتان نزاکت خان 10 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے تو پھر بعد میں بابر حیات  کی 41 رنزکی اننگ بھی بے کار گئی۔آخری 3 اوورز میں 78 اسکور ایک خواب ہی تھے۔ہانگ کانگ کی اننگ  20 اوورز میں 5 وکٹ پر  152 رنز تک ہی جاسکی۔یوں بھارتی ٹیم  نے 40 رنز سے جیت اپنے نام کی۔

بھارت کی جانب سے اویش خان ،بھونشور کمار،ارشدیپ سنگھ اور رویندرا جدیجا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے سے بھارت اور گروپ بی سے افغانستان سپر 4 میں چلے گئے ہیں۔باقی 2 ٹیموں کا فیصلہ اگلے 2 میچز کے ساتھ ہوگا،فاتح ٹیمیں اگلے مرحلے میں جائیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *