لندن،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان کے لئے انگلش اسکواڈ میں جارڈن کاکس آگئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی 2 اور نئے نام بھی تیار ہیں۔پاکستان میں 7 ٹی 20 میچزکے لئے 19 کھلاڑی آرہے ہیں۔
جارڈن کاکس ہنڈریڈ سے انگلش ٹیم میں منتخب ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں اور انہیں دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےجس کا اعلان جمعہ کو کیا جارہاہے۔
کاکس نے ہنڈریڈ میں دی اوول انوینسیبلز کے لئے 38.2 کی اوسط سے 191 رنز بنائے۔کاکس کو انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، جس کا اعلان بھی جمعہ کو کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں 15 کھلاڑی اور تین ریزرو شامل ہیں۔ انگلینڈ رواں ماہ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 19 کھلاڑیوں کو پاکستان لے جائے گا۔
پاکستان دورے کے لئے انگلش اسکواڈ ۔جوس بٹلر . کپتان، معین علی.نائب کپتان، ہیری بروک.جارڈن کاکس . سیم کرن. بین ڈکٹ .لیام ڈاسن .فل سالٹ .اولی اسٹون .ریس ٹوپلی . ڈیوڈ ولی . کرس ووکس .لیوک ووڈ. مارک ووڈ . رچرڈ گلیسن . ٹام ہیلم.ول جیکس. ڈیوڈ مالان . عادل رشید۔
بین اسٹوکس اور جونی بیرسٹواور جوس بٹلر نہیں ہونگے۔ نائب کپتان معین علی ان کی جگہ کپتان کے طور پر قدم اٹھائیں گے – جیسن رائے کو انگلینڈ کے دونوں اسکواڈز سے نکال دیا گیا ہے۔ ول جیکس پاکستان میں سیریز کے لیے پہلی بار انگلینڈ کیپ جیتیں گے۔ جیکس ایک جنگجو اوپنر ہیں ۔
رائے کے ساتھ ساتھ، لیگ اسپنر میٹ پارکنسن کو بھی دونوں اسکواڈز سے خارج کر دیا گیاہے۔
دورہ پاکستان،جیسن رائے انگلش ٹیم سے ڈراپ،مزید تفصیلات
پارکنسن کی جگہ لیام ڈاسن پاکستان کے دورے کے لیے اسکواڈ میں ہوں گے لیکن ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے انگلینڈ کے تین ریزرو میں سے ایک کے طور پر ہوسکتے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کے لئے ممنکہ انگلش اسکواڈز
انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جوس بٹلر کپتان ہونگے، دیگر پلیئرز میں معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سام کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ میلان، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، مارک ووڈ شامل ہیں۔
ریزرو پلیئرز : سیم کرن، ٹام ہیلم اور ہیری بروک۔