دبئی،کرک اگین رپورٹ
ہمارے ایک مضحکہ خیز کلیہ بتایا جارہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ فائنل میں نہیں پہنچی۔یا ابھی بھی امکان ہے کہ وہ شاید نہ پہنچ سکے،جس ٹیم نے اایشیا کپ سپر 4 کے 2 میچزجیتے ہوں۔اس پر اگر مگر کا کھیل اپلائی کیا جارہا ہے۔کمزور تھیوری یہ ہے کہ پاکستان افغانستان سے ہارے،بھارت بھی افغانستان سے ہارے اور پھر سری لنکا پاکستان سے ہارجائے تو اس صورت میں سری لنکا،افغانستان اور پاکستان کے 4،4 پوائنٹس ہوجائیں گے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
دوسری تھیوری یہ ہے کہ بھارت ابھی باہر نہیں ہوا۔ریس میں شامل ہے۔وہ ایسے کہ پاکستان افغانستان سے ہارے۔بھارت افغانستان سے جیتے اور پاکستان سری لنکا سے ہارے تو سری لنکا کے ساتھ دوسری ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا اور بھارت ریس میں شامل ہوگا۔
بھارت ایشیا کپ 2022 کے فائنل سے باہر ،سری لنکا پہنچ گیا
کہنے کو یہ دونوں باتیں درست ہیں لیکن اس کا وقوع پذیر ہونا نہایت مشکل ہے،اس لئے کہ بات جب نیٹ رن ریٹ پر جائے گی تو سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ اس وقت سب سے بہتر ہے۔ جو ٹیم 0.351 نیٹ رن ریٹ پر کھڑی ہو،اس کا میچ باقی ہو،فرض کریں کہ اسے شکست کے آثار نظر آئیں تو وہ ایک ایسی ٹیم جس کانام پاکستان ہو،جو افغانستان سے ہارکرآئی ہو،اس کا نیٹ رن ریٹ کیا ہوگا؟ابھی دیکھ لیں کہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.126 پے۔افغانستان سے شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ اس کا نیٹ رن ریٹ مزید کم ہوگا تو وہ سری لنکا کو 150 رنز سے ہرائے گا یا بعد میں بیٹنگ کرکے اس کے کم سے کم 140 رنزکے ہدف کو 5 اوورز میں پورا کرسکے گا۔ہر گز نہیں۔
نتیجہ یہ نکلا کہ سری لنکا کے لئے بڑا خطرہ کوئی نہیں ہے۔پاکستان اور بھارت کا فائنل اب ممکن نہیں رہا۔یہ قصہ گول ہوا۔کرک اگین نے بارہا لکھا تھا کہ جو کام 38 برس کے 14 ایشیا کپ میں نہیں ہوا،وہ اب کیونکر ہوسکے گا۔
ایشیا کپ 2022،فائنل پاکستان اور بھارت میں ممکن؟تمام14 ٹورنامنٹس میں تویہ نہ ہوسکا
آج بدھ کو پاکستان اگ افغانستان کو ہرادے گا تو کہانی یہاں ختم ہوجائے گی،اگر مگر کا کھیل ختم۔پاکستان ہارگیا تو افغانستان نے بھارت کو بھی ہرادیا تو پاکستان کو سری لنکا سے جیتنا ہوگا۔اس صورت میں بھی پاکستان اور افغانستان میں سے ایک باہر ہوگا۔سری لنکا کا باہر ہونا بہت مشکل ہوگا،تب یہ ہوگا جب بھارت افغانستان سے ایسے ہارے جیسے پاکستان نے ہانگ کانگ کوہرایا تھا۔اگر ایسا ہوا تو سازش تلاش کی جائے گی۔
روہت شرماکی یہ بیان کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل اب بھی ہوکستا،سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں۔