| | | |

پاکستانی کپتان اور امپائر میں تکرار کیوں،کون جیتا

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور سری لنکا میچ میں کپتان بابر اعظم اور امپائر میں تکرار دیکھی گئی ہے۔ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میچ میں سری لنکن اننگ کے دوران ایک بال پر کیچ کی اپیل ہوئی۔وکٹ کیپر نے اپیل کی لیکن امپائر شک میں رہے۔

پاکستانی ٹیم اس طرف نہیں جانا چاہ رہی تھی کہ وہ  ریویو لے۔امپائر ریویو کا سوال کا انتظار کرتے رہے۔ایسے میں پاکستانی کپتان نے اپنی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ریویو میں کیوں لوں۔

سری لنکا سپر 4 کا چیمپئن،پاکستان ہارگیا،فائنل کا دھڑکا

اصل میں آئی سی سی قوانین کے مطابق جس میں تبدیلی ہوئی  ،امپائر خود سے چیک کرواسکتا ہے۔ایسی اپیل جس کا تعلق موجودہ کنڈیشن جیسی ہو۔ٹیم اس پر اصرار کرے اور امپائرز کو شک ہو،تو امپائر خود چیک کرواسکتا ہے۔اس طرح فیلڈ پر موجود ٹیم کا ایک ریویو بچ جاتا ہے۔بابر اعظم اسی جانب گئے۔

حسن اور افتخار کیچ کے چکر میں تصادم سے محفوظ،شرمندگی مٹانے کا انوکھا کام کیا

ایک اہم بات یہ دیکھی گئی کہ اس ساری صورتحال میں کہ جب بحث بھی ہوئی۔سوال وجواب بھی ہوئے ،پاکستانی کپتان سمیت کسی کے چہرے پر غصہ کے کہیں آثار نہیں تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *