راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نوجوان خون کے ساتھ ہوم ٹیم کا نیا آغاز، بابر اعظم پر نظریں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز مہمان ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت اس میچ میں ایک جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے چار نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ پیش کی۔ قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں عرفات منہاس، محمد طحہٰ، طیب عارف اور ثاقب خان شامل ہیں۔
میچ کے ابتدائی سیشن میں ہوم ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا پراعتماد آغاز دیکھنے کو ملا۔ پاکستان نے پہلے سیشن کے 30 اوورز کے کھیل میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔ ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ لائن کو جلد ہی دو بڑے جھٹکے بھی برداشت کرنا پڑے جب دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں اذان اویس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے طیب عارف نے متاثر کن کارکردگی دکھاتے ہوئے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے بعد ٹیم کی سب سے بڑی امید اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کریز پر ڈٹ گئے ہیں جو 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر محمد طحہٰ موجود ہیں۔ کرکٹ شائقین اور ماہرین کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بابر اعظم اس پچ پر ایک طویل اننگز کھیلیں گے اور ان سے اس بار ایک شاندار سنچری کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں تاکہ پاکستان ایک مضبوط مجموعہ کھڑا کر سکے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان سعود شکیل، سلمان علی آغا، وکٹ کیپر غازی غوری، رضااللہ اور تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس شامل ہیں جو میچ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے
