| | | | |

حسن اور افتخار کیچ کے چکر میں تصادم سے محفوظ،شرمندگی مٹانے کا انوکھا کام کیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایک بار پھر پاکستانی فیلڈرز کا عالم یہ رہا کہ کیچ پکڑتے  ایک دوسرے سے ٹکراتے ٹکراتے بچے۔سری لنکا کی اننگ تھی۔ایشیا کپ سپر 4 کا آخری میچ تھا۔

سری لنکن کپتان داشن سناکا کی شاٹ پر پاکستان کے 2 فیلڈرز مڈ آف اور مڈ آن سے دوڑے،ایک کیچ کے لئے دونوں فیلڈرز میں ٹکرائو ہوتے ہوتے بال بال بچا۔حسنین کی بال آتا یہ کیچ حسن علی نے پکڑا۔

دونوں میں چونکہ ٹکرائو ممکن تھا،بال بال بچے اور باری باری نیچے گرے لیکن پھر یہ ہوا کہ دونوں نے سکھ کا سانس لیا،ایک دوسرے کی جانب کیچ کیچ کھیلنا شروع کردیا۔یہ سب اس لئے تھا کہ دونوں اپنی خفت متارہے تھے۔دونوں نے ایک دوسرے کو آواز نہیں دی تھی۔

سری لنکا سپر 4 کا چیمپئن،پاکستان ہارگیا،فائنل کا دھڑکا

سری لنکا نےپاکستان کے خلاف یہ میچ 5 وکٹ سے جیت کر ثابت کیا ہے کہ وہ فیورٹ ہوگیا ہے۔اب فائنل بھی ان 2 کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔سری لنکا گزشتہ 2 ایشیا کپ فائنل نہیں کھیل سکا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *