ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی
نیشنل ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ نےجیت لیا، دفاعی چیئمین کے پی کے (خیبر پختون خواہ) فائنل میں ہمت ہار گئی۔اس طرح سرفراز اپنی قیادت میں سندھ کو پہلی بار سرفراز کراواگئے،یہ ان کا تاریخ کا بھی پہلا ہی فائنل تھا۔
نیشنل ٹی 20 کپ 2022،کون بیٹنگ کا شہنشاہ،کون بائولنگ کا سلطان
دوبار کی فاتح کے پی ٹیم کے فائنل میں ہر شعبے میں ناکام رہی۔ نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کے پی کے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا غیر متوقع فیصلہ حیران کن تھا۔نتیجہ میں اس کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔اسکور بورڈ پر 140 رنزکا ہدف سندھ کے کپتان سرفراز احمد کے لئے آسان تھا جواس کے بیٹرز نے احسن طریقےسے حاصل کرلیا۔ پہلی بار ٹرافی سندھ لے گئے ، فاتح ٹیم کے بلے بازوں نے ذمےداری سے کھیلتےہوئے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ افتتاحی بیٹرز کے درمیان 70 رنز کی ساجھے داری ہوئی صائم ایوب دوچھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 36 رنزبنا کرآوٹ ہوئے۔ شرجیل نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔ انہوں نےففٹی مکمل کرتےہوئے4چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 53رنزکی اننگز کھیلی ۔سعود شکیل اورعمیر بن یوسف نے مزید کوئی نقصان کے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔دونوں نےبلترتیب18اور 21 رنز بنائے ۔ارشد نے سرور نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کے پی کے نےٹاس جیت کر پہلےکھیلتے ہوئے140رنز بنائے ۔ریحان آفریدی اور سرور آفریدی کے سوا کوئی وکٹ پر نہ ٹھر سکا، صاحب زادہ فرحان چار،کامران غلام 16عادل امین 7عامر عظمت نے 10 خالد عثمان نے16 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔ریحان آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایاانہوں نے ایک چھکے اور 4چوکوں کی مدد سے 43 رنزبنائے ۔جبکہ سرور نے دو چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 30 رنزکی اننگز تراشی۔سہیل خان نے چار، میر حمزہ اوراصف نےدودو، جبکہ زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔