لندن،کراچی:کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کے قائم مقام، کپتان معین علی اور ان کے ساتھ آئے عادل رشید نے اپنے ہیڈکوچ کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔دونوں نے پاکستان کے اگلے دورے سے ابتدائی طور پر معذرت کرلی ہے ۔یوں انگلینڈ کے ہیڈکوچ اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں۔معاملہ کیا ہے۔
انگلینڈ نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،جہاں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز شیڈول ہے۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی رسائی کے لئے انگلینڈ کے پاس ااب کچھ باقی نہیں بچا لیکن پاکستانی ٹیم کے پاس چانسز موجود ہیں کہ وہ ہوم سرزمین پر پہلے انگلینڈ اور پھر نیوزی لینڈ کو ہرادے تو فائنل کھیل سکتا ہے،اس کے توڑ کے لئے اور 17 سال بعد پاکستان کے پہلے ٹیسٹ ٹور کو یادگار بنانے کے لئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اسپن آپشنز پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے اسپنرز عادل رشید اور معین علی سے ٹیسٹ کرکٹ کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی ہے جو دونوں نے ٹھکرادی ہے۔عادل رشید تو بالکل دلچسپی نہیں رکھتے،اپنے آپ کو محدود اوورز کرکٹ تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں۔معین علی نے اس موسم گرما میں میک کولم کی خواہش کے جواب میں جوش دکھایا تھا لیکن ہوم سیریز میں انہیں موقع نہیں ملا۔اب تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ انہوں نے بھی انکار کردیا ہے۔
معین علی کراچی اور ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے شکرگزار
معین علی نے جنوری میں غیر ملکی ٹی 20لیگز کا معاہدہ کررکھا ہے۔وہ اس سے قبل پاکستان میں پورا ماہ سخت سکیورٹی نما ببل میں نہیں گزارناچاہتے ہیں،اس کے باوجود ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کویقین ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین سے معین علی کی جذباتی وابستگی کو دیکھ کر ایک بار پھر دراخواست کریں گے تو وہ فیصلہ بدل دیں گے۔
انگلینڈ اپنے ریگولر اسپنر جیک لیچ کے ساتھ 2 مزیس اسپنرز کھلانے کا خواہاں ہے۔اس کے لئے بیک میں ریحان احمد سمیت 2 سے 3 نام موجود ہیں لیکن وہ اپبی کافی کم عمر ہیں۔
عمر کے 36 ویں سال میں داخل معین علی نے 64 ٹیسٹ میچز میں 2914 اسکور بنائے اور195 ٹیسٹ وکٹیں لی ہیں۔انہوں نے آخری ٹیسٹ گزشتہ سال دسمبر میں اوول میں کھیلا تھا۔
رائٹ ہینڈ 34 سالہ لیگ اسپنر عادل رشید کے پاس 19 ٹیسٹ میچزمیں 60 وکٹ کا تجربہ ہے،انہوں نے تو آخری ٹیسٹ میچ 2019 میں برمنگھم میں کھیلا تھا۔