کراچی،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ
حارث رئوف نے طوفانی اوور کا خفیہ پلان بتادیا۔انگلینڈ کے خلاف اہم ترین موقع پر 2 وکٹ لے کر پاکستان کو میچ میں واپس لانے والے حارث رئوف کہتے ہیں کہ جس وقت لیام ڈاسن محمد حسنین کو مار رہا تھا تو میں پلان کررہا تھا کہ اسے کیسے آئوٹ کرنا ہے،میں کامیاب ہوگیا۔میں نے سوچا ،کردیا۔
ایک سوال کے جواب میں پیسر نے کہا ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ،ایک پلیئر کے طور پر کبھی کوئی پرفارم نہیں کرپاتا،ہم ٹیم کے طور پر سب کو سپورٹ کرتے ہیں،کسی بھی وقت کوئی پلیئر کم بیک کرسکتا ہے،ہمیں اپنے پلیئرز پر یقین ہے۔وہ پرفارم کررہے ہیں۔
چوتھا ٹی 20،انگلینڈ جیتا ہوامیچ ہارگیا،پاکستان کی 3 رنزکی سنسنی خیز فتح
ایک سوال کے جواب میں حارث کہتے ہیں کہ کیریئرکے شروع میں مشکلات ہوتی ہیں۔مختلف کوچز کے ساتھ کام کیا۔شان ٹیٹ نے بہتر کم بیک کیا۔انہوں نے مسلسل کام کیا،میں نے اپنا ورک بہتر کیا۔ٹی 20 میں مار پڑتی رہتی ہے۔کرکٹ ایسی ہی ہے،بندے کو اپنے آپ پر یقین چاہئے۔
پاکستانی پیسر حارث رئوف نے کہا ہے کہ میں کرائوڈ کو دیکھ ہی نہیں سکا،میرا خیال و توجہ میچ پر تھی۔کرائوڈ انے اچھا سپورٹ کیا۔کراچی کے لوگوں نے ہمارے اندر انرجی بھردی۔
حارث رئوف کہتے ہیں کہ میں نے بہت سوچا ہے،اپنا اوور پلاننگ کے ساتھ کیا،دیکھ لیا تھا کہ انگلش بیٹر اگلی بالز پر کمزور ہیں،میں نے اسی پر فوکس رکھا۔خوشی ہے کہ محنت رنگ لائی۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ ہم اپنی غلطی سے ہارے ہیں لیکن پاکستان نے نبض پر کنٹرول رکھا اور ہاتھوں سے نکلا میچ بھی ہم سے چھین لیا،یہ ایک اچھا شو تھا۔
پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز کے چوتھےٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد3 رنزسے ہراکر سیریز 2-2 سے برابرکردی۔