| | | | |

چوتھا ٹی 20،انگلینڈ جیتا ہوامیچ ہارگیا،پاکستان کی 3 رنزکی سنسنی خیز فتح

کراچی،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

چوتھا ٹی 20،انگلینڈ جیتا ہوامیچ ہارگیا،پاکستان کی 3 رنزکی سنسنی خیز فتح

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے ہراکر 7 میچزکی ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر کردی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا،فیصلہ اب باقی ماندہ 3 میچزمیں لاہور میں ہوگا۔چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ایک موقع پر فتح سے 9 رنز دور تھا۔12 بالز پر 9 رنزکی ضرورت تھی۔3 وکٹیں باقی تھیں کہ حارث رئوف نے پے درپے2 وکٹ لے کر انگلش کیمپ میں پینک بٹن دبایا اور آخری بیٹر رن آئوٹ ہوگیا۔پاکستان 3 رنز سے فتحیاب ہوا۔

بابر اعظم ٹاس ہارے تو محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرنے آگئے،نئی پچ تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج بیٹنگ آسان نہ تھی۔رضوان اور بابر اعظم دونوں نے حسب سابق اوپننگ شراکت اچھی بنائی۔97 رنزجوڑے۔12 اوورز ابھی مکمل نہ ہوئے تھے،یہاں باقی ماندہ 50 بالز پر100 اسکور کی توقع تھی،جب 10 وکٹیں بھی ہاتھ میں تھیں۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ  نے بابر اعظم کے 28 بالز پر بنائے گئے 36 رنزپر آئوٹ ہونے کے بعد ایک غلط فیصلہ کیا اور لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود کو بھیج دیا۔وہ رنز نہ بناسکے،سارا دبائو رضوان پر آیا،انہوں نے اپنی طاقت کے مطابق ہٹنگ جاری رھی۔97 سے 149 تک کا یہ سفر تھا۔53 رنزکی شراکت پاکستان کو 40 بالز پر پڑی،یہ مہنگی ترین تھی۔شان مسعود 19 بالز پر 21 اسکور کرسکے۔آخری اوور میں پہلے خوشدل شاہ 3 بالز پر 2 اور پھر رضوان 67 بالز پر 88 اسکور کرگئے۔آصف علی نے آخری لمحات میں2 چھکےلگاکر پاکستان کا مجموعہ 4 وکٹ پر 166 اسکور تک پہنچادیا۔ریس ٹوپلی 37 رنز دے کر 2 وکٹ لے گئے۔

جواب میں پاکستان نےا نگلینڈ کی  3 ٹاپ وکٹیں صرف14 رنزپر لے کر اپنے بنائےگئے کم اسکور کا ازالہ کردیا تھا۔5 رنزبنانے والے ایلکس ہیلز عثمان قادر اور محمد حسنین کا شکار بنے۔ول جیکس صفر پر حسنین کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔فل سالٹ محمد وسیم اور محمد نواز کی کاوشوں کا نتیجہ نکلے۔وہ 8 رنزبناسکے۔نازک ترین موقع پر بین ڈکٹ اور ہیری بروکس نے بیڑہ اٹھایا تو حارث رئوف کی بال پر محمد نواز نے ہیری بروکس کا کیچ ڈراپ کرکے انگلینڈ کو لائف لائن دے دی۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی 57 کے مجموعہ پر اس وقت ملی جب بین ڈکٹ33 رنزبناکر نواز کی بال پر ایل بی ہوگئے۔کپتان معین علی نے آتے ہی چھکے رسید کئے۔انگلینڈ کا سکور دیکھتے ہی دیکھتے 13 اوورز میں 100 ہوگیا تھا،14 ویں اوور میں پاکستان کو اہم ترین کامیابی  معین علی کی شکل میں ملی جو 29 رنزبناکر محمدنواز کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔بڑی وکٹ ہیری بروکس کی 113 کے مجموعہ پر مل گئی ،وہ 34 رنزبناکر محمد وسیم کا شکار بنے۔

رضوان ڈبل سنچری میچ میں سنچری سے کیسے محروم،انگلینڈ کے 3 آئوٹ

انگلینڈ 15 ویں اوور میں 113 کے اسکور پر 6 وکٹ کھوچکا تھا۔ڈیوڈ ویلی اور لیام ڈاسن نے 2 بائونڈریز لگائیں تو دبائو پھر پاکستان پر آیا،کیونکہ اسکور کم تھا۔17 ویں اوور میں 130 کے مجموعہ پر حارث رئوف نے  ڈیوڈ ویلی کو 11 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کرکے پاکستان کو 7 ویں کامیابی دلوادی۔

انگلینڈ کو آخری 18 بالز پر 33 اسکور کی ضرورت تھی۔اگلا اوور حسنین نے کروایا،لیام ڈاسن نے ان کے اوور میں بار بار چوکے لگاکر ایسا پزل کیا کہ انگلینڈ کو اب کسی پریشانی کی ضروت نہ تھی۔اوور ختم ہوا تو 12 بالز پر 9 رنز تھے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ حسنین 23 رنز دے گئے۔

اس سے اگلے اوور میں تھوڑا ڈرامہ اس وقت ہوا جب حارث رئوف نے مسلسل 2 وکٹیں لے کر انگلینڈ کا اسکور 7 وکٹ سے 9 وکٹ پر 162 ہوگیا تھا۔ایک ساتھ 2 وکٹ لینے پر حارث کو ہیٹ ٹرک چانس ملا،پاکستان کی جیت  کا امکان روشن ہورہا تھا،حارث ہیٹ ٹرک تو نہ کرسکے۔طوفانی اوور ختم ہوا تو انگلینڈ کو 6 بالز پر 4 اسکور درکار تھے۔

حارث رئوف نے 32 رنز اور محمد  نواز نے35 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔حسنین کو 2 وکٹ 40 رنز کے عوض ملیں۔آخری اوور وسیم  جونیئر کرریے تھے۔انگلش بیٹر پریشانی میں آگئے ۔پوری ٹیم 163 رنزپر لوٹ گئی،آخری بیٹر ریس ٹوپلی رن آئوٹ ہوئے۔ان سے قبل  لیام ڈاسن 34 رنزبناکر گئے۔انگلش ٹیم 4 بالز قبل آئوٹ ہوگئی۔پاکستان سخت مقابلہ کے بعد 3 رنز سے جیت گیا،سیریز بھی 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *