لاہور،کرک اگین رپورٹ
انگلش کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف کب ایکشن میں آئیں گے،فیصلہ ہوگیا۔پاکستان کے خلاف 7 میچزکی ٹی20 سیریز کے آدھے سے زیادہ 4 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔4 میچز میں انگلینڈ نے بطور مہمان ٹیم،بطور کمزور ٹیم ،کیونکہ اس کے پاس ٹاپ پلیئرز جوس بٹلر،جونی بیئرسٹو اور نین سٹوکس جیسے پلیئرز نہیں ہیں،پاکستان کو ٹف ٹائم دیا ہے۔
اب جب کہ سیریز لاہور منتقل پوگئی ہے۔5 واں میچ آنے کو ہے۔ایسے میں انگلینڈ کے مسقتل کپتان جوس بٹلر تاحال نہیں کھیلے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا وہ لاہور میں ایکشن میں ہونگے۔وہاں 5 واں ٹی 20 میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔خبر یہ ہے کہ جوس بٹلر 5 ویں ٹی 20 میچ میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ان کی جگہ معین علی ہی کپتانی کریں گے۔ بٹلر نے دورے پر ٹریننگ میں ایک اچھا کردار ادا کیا ہے اور اتوار کی رات پاکستان کی تین رن سے فتح کے دوران 12 ویں کھلاڑی کے طور پر کام کرتے رہے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان پہنچنے پر محسوس کیا کہ سفر کرنا ضروری ہے ،چاہے وہ کھیل کھیلنے کے قابل ہوں یا نہیں۔
انگلش کیمپ جوس بٹلر کو آخری 2 یا ایک میچ میں کھلانے کا پلان کررہا ہے،کم سے کم اب تک یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ لاہور میں سیریز کے 5 ویں میچ میں زیر غور نہیں ہیں۔
دونوں ٹیمیں پیر کی سہہ پہر لاہور اترگئی ہیں۔جہاں انہوں نے باقی وقت آرام میں گزارا ہے،منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان،کپتان جوس بٹلر شامل،5 نئے کھلاڑی،معین علی پھر بھی کپتانی کریں گے
کرک اگین نے انگلینڈ کے پاکستان اترنے سےپہلے یہ نیوز دی تھی کہ معین علی زیادہ ترمیچزمیں قیادت کریں گے۔ایسا ہی ہوا ہے۔