لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ڈپلومیسی اختیار کرلیہے۔پاک انگلینڈ سیریز کے 5 ویں میچ کے اگلے روز آج پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے،اس کے ساتھ لکھا ہے کہ کرکٹ ڈپلومیسی ورلڈ کو جوڑنے کے لئے سب سے بہتر ہے۔امریکی سفارتکار ڈونلڈ بروم،انگلینڈ کے کرسچن ٹرنر اور متحدہ عرب امارات کے ابراہیم سلیم نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھا۔ان کے ساتھا نگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو بھی تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ رمیز راجہ یہ ایک بڑی کوشش ہے جو آپ نے کامیابی سے مکمل کی،اس میں دونوں ممالک کے بورڈ،حکومتیں اور اداروں کے ساتھ سفارتخانے کا کردار اہم رہا۔
امریکی سفیر نے کہا ہے کہ کمال ہوگیا ہے۔میں نے اپنی پوری زندگی میں پہلا کرکٹ میچ دیکھا ہے۔میں نے محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھی،کمال ہوگیا۔پی سی بی نے یوتھ ،ویمنز کرکٹ کے لئے بہت کچھ کیا۔
عرب امارات کے سفیر کہتے ہیں کہ ہمارے ملک نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ پروان چڑھائی ہے،آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،۔
برطانیہ کے ہائیئ کمشنر ٹرنر کہتے ہیں کہ یہ ہفتہ بڑا تاریخی چل رہا ہے۔پی سی بی سمیت گریٹ لیڈرشپ نے یہ ممکن کردکھایا۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ کمال کی کوشش ہوئی،کامیاب ہوئی۔کرکٹ ایک بہترین ڈپلومیسی ہے ،میں اس کا قائل ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے معزز مہمانوں کو بیٹ و دیگر چیزیں تحفہ میں دیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اگلا میچ جمعہ کو لاہور میں کھیلاجائے گا۔