لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 7 میچزکی سیریز کا چھٹا ٹی 20 میچ ہارگئی۔یوں سیریز 3-3 سے برابر ہوگئی ہے اور پاکستان کو اب اتوار کا 7 واں اور آخری میچ جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد درست رہا،اس نے قریب 24 گھنٹے قبل لکھا تھا کہ آج پاکستان ہارسکتا ہے اور سیریز 3-3 سے براہوجائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلایا۔پاکستان نے 2 تبدیلیاں کیں۔رضوان کی جگہ حارث آئے اور حارث رئوف کی جگہ شاہ نواز دھانی کھیلے۔رضوان کو باہر بٹھائے جانے کی کرک اگین نیوز بھی درست نکلی تھی،اس کا ذکر بھی قریب 24 گھنٹے قبل تھا۔
چھٹا ٹی 20 آج،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی ،ٹاس اور میچ کی ممکنہ پکچر
پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 169 اسکور کرسکی۔بیٹنگ ٹریک پر اوپنر حارث 7 اور شان مسعود صفر پر گئے۔حیدر علی 8 اور آصف علی 9 کے مہمان بنے۔افتخار احمد نے 31 کی اننگ کھیلی۔محمد نواز12 ہی کرسکے۔بابر اعظم 59 بالز پر 87 اسکور کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے،اس دوران جب انہوں نے 52 رنزبنائے تو وہ تیز ترین 3000 ٹی 20 اسکور کرنے والے ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہوگئے،اس کی تفصیل اس لنک میں موجود ہے۔
ٹی 20 ریکارڈز،بابر اعظم نے آخری چانس پر ویرات کوہلی کودبوچ لیا،تیز ترین 3000 رنز میں ہم پلہ
جوابی اننگ میں انگلینڈ نے آتے ہی لاٹھی چارج کردیا۔4 اوورز سے قبل55 رنزکی شراکت بنی۔ایلکس ہیلز یہاں 27 رنزبناکر گئے،انہوں نےصرف 12 بالیں کھیلیں۔ڈیوڈ میلان فل سالٹ کے ساتھ مل کر اسکور 10 اوورز سے بھی قبل 128 رنزتک لے گئے،یہاں ڈیوڈ میلان 18 بالز پر 26 کرکے گئے۔
فل سالٹ کا جارح مزاج انداز جاری تھا۔انہوں نے شاندار بیٹنگ کی۔انہوں نے ناقابل شکست 87 رنزبنائے لیکن انہوں نے صرف 41 بالیں کھیلیں۔انگلینڈ نے ہدف 33 گیندیں قبل2 وکٹ پر بناکر میچ 8 وکٹ سے جیتا،سیریز بھی 3-3 سے برابر کردی۔اتوار 2 اکتوبر کا آخری میچ فائنل بن گیا ہے۔