لکھنو،کرک اگین رپورٹ
بھارت کی سیکنڈ درجہ ٹیم کی زبردست مزاحمت،جنوبی افریقا بمشکل کامیاب۔9 رنز سے جیت سکا۔سنسنی خیز ڈرامہ،سنسنی خیز شو۔لکھنو میں بھارت کی سیکنڈ درجہ کی ٹیم نے پروٹیز کی نمبر ون سائیڈ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے رکھیں۔اختتامی اوورز میں سنسنی خیز شو ہوا۔38 ویں اوور میں پروٹیز پیسر لنگی نگیڈی کو ہیٹ ٹرک چانس بھی ملا،وہ یہ تو نہ کرسکے لیکن پے درپے 2 وکٹ لینے پر اپنی ٹیم کی امیدیں بڑھائے رکھنے میں آگے بڑھے۔
اور بڑا فاسٹ بائولر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
بھارت میں جاری 3 ایک روزہ میچزکی سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔جنوبی افریقا کے لئے یوں اہم ہے کہ باقی ماندہ میچز میں شکست برداشت سے باہر ہوگی،اس لئے کہ ورلڈکپ 2023 کے لئے اسے کوالیفائر کی ذلت اٹھانی پڑے گی۔
لکھنو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا،بارش کے سبب میچ فی اننگ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔مہمان ٹیم نے 40 اوورز میں 4 وکٹ پر 249 اسکور کئے۔ہنرک کلاسین نے 74 اور ڈیوڈ ملر نے 75 رنزبنائے ۔دونوں ناٹ آئوٹ آئے۔دونوں میں چوتھی وکٹ پر 18 اوورز سے کم میں 139 رنزکی شراکت بنی۔شردول ٹھاکر نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں میزبان بھارتی ٹیم 8 رنزپر 2 اور 51 پر 4 وکٹ کھونے کے بعددبائو میں آئی۔کپتان شیکھر دھون 4 اور شبمان گل 3 کرسکے۔بعد میں شری یاس ایئے کی ففٹی نے اٹھان پکڑی۔سنجو سامسن ففٹی بناکر کوشش کرتے رہے۔پروٹیز کوآخری اوور میں 3 وکٹیں لیں،ورنہ اسکور بنتا جارہا تھا۔آخری اوور میں بھارت کو تیس رنز درکار تھے۔
جنوبی افریقا کی آج سے ورلڈکپ سپر لیگ کی اہم سیریز،روہت شرما الیون باہر،مقابل بچے
سنجو سامسن نے تبریز شمسی کو اوپر تلے بائونڈریز لگاکر سنسنی پھیلائی لیکن اسکور بہت زیادہ تھا۔آخری بال پر 11 اسکور درکار تھے۔سنجو سامسن نے آخری اوور میں 20 رنزبٹورے۔وہ 86 رنزپر ناقابل شکست آئے۔پروٹیز 9 رنز سے جیت سکے۔بھارت نے8 وکٹ پر 240 اسکور کئے۔لنگی نیگیڈی نے 3 اور ربادا نے 2 وکٹیں لیں۔