کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
اگلا میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ہفتہ کا موسم،وقت اور دیگر اہم معلومات یہاں دی جارہی ہیں۔کہانی 2007 سے شروع ہوتی ہے اور2021 تک کی ہے۔دونوں ممالک میں 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہوچکے ہیں۔پاکستان کو سبقت حاصل ہے،اس کے حصہ میں 15 فتوحات آئی ہیں۔نیوزی لینڈ 10 میچ ہی جیت سکا۔یوں مجموعی میچز کے باب میں تسلی بخش ریکارڈ ہے ۔کہانی کا اگلا ورق آج پلٹے گا،جب کرائسٹ چرچ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ کے سلسلہ میں بڑا ٹاکرا ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ہفتہ 8 اکتوبر کو مدمقابل ہونگے۔
مجموعی میچزکی کہانی کا ایک چیپٹر کچھ اور بھی ہے۔وہ ہے نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے 12 میچزکا۔پاکستان کو 5-7 سے خسارہ ہے۔یوں کیوی ٹیم اپنے ملک اور کنڈیشنز کی وجہ سے ہمیشہ حاوی رہی ہے۔نیپیئر میں 22 دسمبر 2020 کو پاکستان نے اب تک کا آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا جس میں اسے 4 وکٹ کی جیت ملی تھی۔
ٹرائی سیریز،پاکستان کا فاتحانہ آغاز،بنگلہ دیش کو ہرادیا
سوال یہ ہے کہ اب 2022 کے 3 ملکی ٹی 20 کپ میں آج کون جیتے گا۔کون فیورٹ ہوگا۔سادہ ساجواب یہ ہے کہ نیوزی لینڈ فیورٹ ہے۔اس کے ہی جیتنے کے امکانات روشن ہونگے،اس لئے کہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ میں 2 سے 3 کھلاڑیوں پر انحصار کررہی ہے اور بنگلہدیش جی ٹیم سے جیتنے کے بعد ان میں سے کسی ایک کے منہ میں جوابدہ ہوں،نہیں ہوں،پروا نہیں وغہرہ جیسے الفاظ سامنے آتے ہیں۔
ایک اور اہم بات۔پاکستان ہفتہ کو نیوزی لینڈ سے جیت بھی جائے تو یہ کوئی قابل اعتماد پیمانہ نہیں ہوگا۔پیمانہ ہوتا ہے کارکردگی میں تسلسل کا۔اس کو ثابت کرنے کے لئے پورا ایونٹ جیتنا ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں ہفتہ کو بارش کا امکان نہیں ہے۔دھوپ اور چھائوں کا سلسلہ ہوگا۔ہلکے بادل ہونگے۔پیسرز کو مدد مل سکتی ہے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی ممکن ہے۔نسیم شاہ کی آمد ہوسکتی ہے۔میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔