| | | | |

بابر اعظم نے شاداب کو پہلے کھلانے کا جواب دے دیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو اوپر کے نمبرز پر بھیجنے کا جواب دےدیا۔آج پاکستانی اننگ کے دوران شاداب کو جلد کھیلتا دیکھ کر سابق کپتان محمد حفیظ نے تنقید کی تھی اور مڈل آرڈر پر سوالات کھڑے کئے تھے۔

بابر کہتے ہیں کہ کسی کے ملک میں جاکر جیتنے سے اعتماد ملتا ہے۔ایک گروپ کے طور پر ہم بیک کررہے ہیں۔باہر کے ملک میں جیتنے سے اعتماد بڑھتا ہے۔ہم نے شاداب اور نواز کو استعمال کرنے کا پلان بنایا ہے۔شاداب کو اوپر بھیجنے کا پلان تھا،اس کی صلاحیت  سے فائدہ اٹھاناتھا۔

بلیک کیپس پر اندھیرا،پاکستان جیت گیا،بابر کی شاندار اننگ

شاداب خان کہتے ہیں کہ یہ مثبت دبائو تھا ،اس کو میں پسند کرتا ہوں ۔اوپر کے نمبرزپر میں نے پی ایس ایل میں بیٹنگ کی تھی۔کامیاب تھا۔سوچا پاکستان کے لئے بھی کچھ کروں۔

پاکستانی کپتان اور نائب کپتان میچ کے بعد بات کررہے تھے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑی آسانی کے ساتھ 6 وکٹ سے ہرایا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *