کرک اگین ڈاٹ کام
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے دوسرے میچ کا نتیجہ توقع کے مطابق رہا۔یہ الگ بات ہے کہ مقابلہ سنسنی خیز ہوا۔نیدر لینڈز نے متحدہ عرب امارات کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔یوں متحدہ عرب امارات ٹیم سری لنکا کے ساتھ ناکام ٹیمز میں چلی گئی۔
ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد اسکواڈ کی پہلی تبدیلی،وارنر بھارت سے نہیں کھیلیں گے
جیولنگ میں یو اے ای کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست نہ رہا۔اننگ 8 اوورز میں 111 رنز تک محدود رہی۔محمد وسیم نے 41 رنز بنائے ۔بیس دی لیڈی نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں نیدرلینڈز نے آغاز تو اچھا کیا لیکن 59 رنز 2 وکٹ سے جب اسکور 76 رنز 6 وکٹ ہوا تو یو اے ٹیم کےا مکانات بڑھ گئے۔
نیدرلینڈز ٹیم کو 7 واں نقصان دیر سے ہوا،اس کے باوجود اسے آخری اوور میں 6 رنزدرکار تھے۔سخت مقابلہ کے بعد نیدرلینڈز نے 3وکٹ سے جیت نام کی۔ایک بال باقی تھی۔یو اے ای کے جنید صدیقی نے 3 وکٹیں لیں۔