ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک نفسیاتی ہدف161رنز سیٹ کردیا ہے۔ہوبارٹ میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحلہ کےگروپ بی کے میچ میں سکاٹش ٹیم نے ففٹی پلس کا اچھا آغاز کیا،بارش کے سبب کھیل رکا تو رفتار بھی مدھم پڑی،اوورز کم نہیں ہوئے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم نے نپی تلی گیند بازی لیکن اس کے باوجود سکاٹ لینڈ ٹیم 5 وکٹ پر 160رنزبناگئی۔
اننگ کی خاص بات اوپنر جارج منجے کی ہاف سنچری تھی،انہوں نے 53 رنزکئے۔پاور پلے کے بعد سکاٹ لینڈ ٹیم صرف 3 بائونڈریز لگاسکی۔
کیویز کی تیاریوں کو دھچکا،ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ میں 98 پر پوری ٹیم باہر
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
یہ میچ اس لئے ٹرکی ہوگا کہ کل گروپ اے میں نمیبیا نے اس سے ملتے جلتے اسکور کے ساتھ 55 رنزکی جیت ایشین چیمپئن سری لنک کے خلاف رقم کی تھی۔
ادھر ورلڈکپ وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے برسبین میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹ سے ہرادیا،99 رنزکا ہدف 12 ویں اوور میں مکمل ہوگیا تھا۔