دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نئی اٹھان،مسلسل دوسرا میچ جیت لیا ہے،ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کو پہلی شکست ہوگئی ہے،انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی 2 میچز کے بعد ناقابل شکست ٹیم بن گئی ہے،اس طرح بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اس گروپ سے یہ 2 ٹیمیں اب فیورٹ ہونگی۔
ورلڈ کپ سے باہر ہونےکا ڈر،ویسٹ انڈیز ٹیم میں ہنگامی تبدیلی،ایک اور کپتان شامل
دبئی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹ پر 154 اسکور کئے،اننگ کی خاص بات پریرا،اسالانکا کے 35،35 اورراجا پاکاساکے 33 رنزتھے۔مچل سٹارک،پیٹ کمز اور ایڈم زمپا نے 2،2 آئوٹ کئے۔
جواب میں اس میچ میں آسٹریلیا نے 2 چیزیں حاصل کیں،آئوٹ آف فارم ڈیوڈ وارنر کی فارم بحالی ہوئی اور کامیابی بھی ساتھ ہوگئی۔ڈیوڈ وارنر اپنا کام پورا کر گئے،میچ مکمل ہونے سے قبل 65 کر کے گئے۔42 بالز کھیلیں۔10 چوکے لگائے،کپتان ایرون فنچ نے 23 بالز پر 37 کی اننگ کھیلی۔سٹیون سمتھ 28 پر ناٹ آئوٹ آئے۔
آسٹریلیا نے 19 بالیں قبل 3 وکٹ پر ہدف مکمل کر کے میچ 7 وکٹوں سے جیتا۔پوائنٹس ٹیبل پر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر انگلینڈ کا پہلا نمبر ہے،آسٹریلیا ،کی دوسری پوزیشن ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج صرف ایک میچ،نتیجہ سب کے لئے کیوں اہم
جنوبی افریقا اور سری لنکا 2،2 میچز کے بعد ایک ایک شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔ویسٹ انڈیزدونوں میچ ہاری ہے۔بنگلہ دیش بھی 2 ناکامیاں اپنے ساتھ رکھے ہوئے ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا بھی ناکام،گروپ 1 سے سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ابھی سے فیورٹ ہوگئی ہیں۔