سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی کی شام میں ایونٹ کی اب تک کی طاقتور ترین ٹیم بھارت ہے،جس کا مقابلہ نیدر لینڈز سے ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہونے والا یہ میچ نہایت اہم اس لئے ہوگا کہ ڈچ ٹیم سپر 12 کھیلنے والی اب تک کی اکلوتی ٹیم ہے اور بھارت کے خلاف ڈیبیو ٹی 20 میچ کھیلے گی۔یوں ڈچ ٹیم کے ایک یا 2 نہیں بلکہ 11 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
نیدرلینڈز نے 2009 میں انگلینڈ کو حیران کن شکست دی تھی۔2014 میں بھی اپ سیٹ کئے تھے۔اس کے باوجود بھارت کے خلاف اسے کسی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے،اس لئے کہ سامنے ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی ہے۔پاکستان کے خلاف 31 رنزپر 4 وکٹ گنواکر آخری 3 اوور میں 50 رنز جیسے مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے والی ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،کل بڑا دن،3 میچز،6 ٹیمیں،موسم کہاں اثر انداز
ایک وجہ ویرات کوہلی بھی ہیں۔ٹی 20 تاریخ میں 927 رنزبناچکے۔کیریئر میں 5 واں ایونٹ کھیلنے والے بھارتی بیٹر کو 1000 ٹی 20 رنز مکمل کرنے کے لئے 73 اسکور کی ضرورت ہے اور اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا کے جے وردھنے اب تک واحد بیٹر ہیں جو 1000 ورلڈٹی 20 رنزبناچکے ہیں۔
سڈنی کا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے لیکن بارش کی پیش گوئی بھی ہے۔میچ کی 2 باتیں اہم ہوبگی،یہاں ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 200 اسکور کئے تھے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کاجمعرات کو میچ،ایک حیران کن بات