| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کاجمعرات کو میچ،ایک حیران کن بات

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Images by ICC

گروپ 2 کی موجودہ پوزیشن۔بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر۔بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر۔جنوبی افریقا اور زمبابوے کا میچ بارش کی  نذر ہوا تھا،اس لئے دونوں کا ایک ایک پوائنٹ۔ پاکستان اور نیدرلینڈز صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں  جمعرات 27 اکتوبر کو 3 میچز ہیں۔تمام گروپ 2 کے ہیں۔ان میں پہلا میچ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کا ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 8 بجے شروع  ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کاجمعرات کو میچ،ایک حیران کن بات۔ ہے۔بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈکپ کا ریکارڈ مایوس کن ہے۔7 ایڈیشن میں حاصل کی گئی 8 فتوحات میں سے 6 تو کمزور ترین ٹیموں کے خلاف ہیں۔باقی بھی ایسی ٹاپ ٹیم کے خلاف نہیں ہیں۔جنوبی افریقا کےخلاف تو قطعی نہیں۔دونوں میں اب تک7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہیں۔تمام پروٹیز کے ہیں۔

اب آتے ہیں سڈنی کی جانب ،جہاں میچ ہے۔یہاں اسپنرز کے لئے مدد موجود ہے۔بنگلہ دیش اپنے اسپنرز کی مدد سے کچھ نیا کرسکتا ہے،اس کے لئے اس کے بیٹرز کو رنزبنانا ہونگے اور رنز ہی رو اں ایونٹ  کے لئے اس وقت مشکل ہیں۔ویسے بھی اوور آل بنگلہ دیش کا کوئی بیٹر ٹی 20 تاریخ میں جنوبی افریقا کے خلاف ہاف سنچری  نہیں کرسکا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ،کل بڑا دن،3 میچز،6 ٹیمیں،موسم کہاں اثر انداز

ہوبارٹ میں زمبابوے کے خلاف اپنے افتتاحی میچ  کے بارش کی نذر ہونے کے بعد جنوبی افریقا کے پاس بنگلہ دیش کے خلاف دو اہم پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ہے۔ بنگلہ دیش افتتاحی میچ جیتنے کے  بعد پراعتماد ہے کہ انہیں ایک اور اچھا میچ کھیلنا  ہے۔

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر  پہلی جیت حاصل کی۔ تسکین احمد ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں۔ جنہوں نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن محمود نے بھی چار اوورز میں دو وکٹیں لے کر اہم کردار ادا کیا۔ مستفیض الرحمٰن بغیر کسی وکٹ کے لیکن کفایت شعار تھے جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کی۔یہ پرفارمنس کیا بتاتی ہے۔یہی کہ اگر پروٹیز کی وکٹیں جلد گرگئیں تو پھروہ چوکرز تو مشہور ہیں ہی،ایسی صورت میں ایک اور اپ سیٹ ممن ہے۔ایسے میں ٹاس بھی بنگلہ دیش کے حق میں جاسکتا ہے۔جنوبی افریقا فیورٹ ہے۔

سڈنی میں صبح بارش کی پش گوئی ہے لیکن میچ وقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔پروٹیز فیورٹ ہیں اور بنگلہ دیش ٹیم کچھ کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *