پرتھ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کی قسمت آج کے تیسرے میچ میں،بھارت اور جنوبی افریقا مقابل۔ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 کے گروپ کا اتوار 30 اکتوبر کا تیسرا میچ ہوگا۔پہلے سے لے کر دن کے اس آخری میچ تک پاکستانیوں کی امیدیں ادھر سے ادھر ہورہی ہونگی۔پرتھ میں شام 4 بجے جب بھارت اور جنوبی افریقا مقابل ہونگے تو پاکستانی کرکٹ فینز یہ رکارڈ دیکھ کر خوش ہونگے کہ جنوبی افریقا کا بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ ریکارڈ خراب ہے۔5 میچز میں سے 4 میں وہ ہارا۔اکلوتی فتح بھی 13 برس قبل 2009 میں تھی۔
بارش کا امکان صرف 4 فیصد ہے اور پرتھ کی تیز وکٹ پر اسکور آسان نہیں ہونگے۔اس سے قبل یہاں پاکستان اور نیدرلینڈز کھیل چکے ہونگے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،اتوار 30 اکتوبر کا پہلا میچ،مغربی اور مشرقی پاکستان ایک ہوگئے
پروٹیز ٹیم بھارت کے خلاف ماضی قریب میں ناکام ہے لیکن اس یونٹ میں کچھ اور موڈ میں ہے۔بھارت کو چیلنج دے سکتے ہیں۔ٹاس جیت کر اور بھی خطرناک ہوسکتے ہیں۔
قسمت پاکستان کے ہاتھ میں نہیں،نیدرلینڈزکو ہاتھ دکھانا ہوگا،ٹاس سمیت اہم معلومات
بھارت کے لئے بھی جیت ضروری ہے،اس لئے کہ اس نے 2 میچز ضرور جیت رکھے ہیں لیکن ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ہونے اور اگلے میچز کو آرام سے کھیلنے کے لئے اس کی جیت ضروری ہے اور وہ اس کی کوشش کرے گا۔
پاکستان کےلئے یہ میچ یوں اہم ہے کہ وہ پروٹیز کی شکست کی تمنا کرے گا،اس لئے بھی کہ ایسا ہونے کی صورت میں اس کے پاس کچھ ہوگا کہ وہ اگلے میچز میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کو ہرادے۔تاکہ اس کا راستہ کلیئر ہوجائے۔جو ٹیم ٹاس جیتے گی،وہ میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوگی۔