| | | | | |

قسمت پاکستان کے ہاتھ میں نہیں،نیدرلینڈزکو ہاتھ دکھانا ہوگا،ٹاس سمیت اہم معلومات

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی قسمت پاکستان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔اسکی وجہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف پڑنے والی آخری بال پر شکستوں کی ہے۔یہ سب الٹ ہوا ہوتا تو ہرجانب جشن ہوتا ،جیسےا یشیا کپ میں پاکستان بنگلہ دیش سے ایسے جیتا تھا اور جیسے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ سے میچز جیتے گئے تھے،آپ ان 3 میچز کو نکالیں ،ان میں کوئی اہم بات نہیں تھی،بس اتنی س ی بات تھی کہ قسمت ساتھ تھی۔جاندار پرفارمنس نہیں۔اس پرفارمنس کا پول کھل گیا۔پاکستانی کھلاڑی اعتماد سے عاری نظر آئے اور دونوں میچز ہارگئے۔اب اس کا تیسرا میچ سرپرہے۔

اتوار،30ا کتوبر 2022 کو دن کا دوسرا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز میں ہوگا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 کے گروپ 2 کا یہ میچ یوں تو اہم ہے کہ پاکستان جیتے لیکن بات اتنی نہیں ہےبلکہ اس سے قبل صبح کے میچ کا نتیجہ اس کا من چاہا نکلا ہو،جب بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پرادیا ہو،اس کے بعد ہونے والے جنوبی افریقا،بھارت میچ میں بھی پروٹیز کی شکست  لازم ہو،تب اس فتح اور دن کا اختتام کچھ پرسکون ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،اتوار 30 اکتوبر کا پہلا میچ،مغربی اور مشرقی پاکستان ایک ہوگئے

پاکستان کے مسائل کیا ہیں۔پاور پلے میں 7 سے کم کی اوسط سےا سکور،12 ماہ سے یہ سب کچھ چل رہا ہے۔ایسا کیا ہے،تمام بڑے رکن ممالک 8 سے اوپر کی اوسط سے اسکور کررہے ہیں۔بابر اعظم اور رضوان سمیت ٹاپ آرڈر نے یہروش اس ٹی 20 ورلڈکپ کے 2 میچز میں بھی روا رکھی ہے۔

ایسی ذہنی حالت میں پاکستان اتوار کو ہالینڈ کے خلاف کمزور پڑ سکتا ہے، جس کے کھلاڑی ٹاپ ٹیم کے خلاف اپ سیٹ کرنے کے لیے بھوکے ہیں۔ ڈچز کے پاس پاکستان سے کھیلنے اور ایک ون ڈے سیریز میں اچھا مقابلہ کرنے کا حالیہ تجربہ ہے جہاں وہ دو بار  جیت کی پوزیشن  میں تھے۔ اس ورلڈ کپ میں انہوں نے بنگلہ دیش کو تقریباً باہر کر دیا تھا لیکن اس ہفتے کے شروع میں وہ بھارت کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ 

پاکستانی ٹیم میں فخرزمان کی واپسی کی خبر ہے۔حیدر علی باہر ہوسکتے ہیں۔ٹاس اہم ہوگا۔پرتھ میں صبح بارش کی پیش گوئی ہے لیکن میچ کے دورانیہ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔پیسرز کو مدد ملے گی۔پاکستان کے لئے ٹاس جیتنا ضروری ہے۔امکان ہے کہ اس کے حق میں گرے گا۔پہلے بیٹنگ کا امکان ہے۔ڈچ ٹیم نے اگر بعد میں بائولنگ کی تو پاکستان مشکل میں جاسکتا ہے۔

پاکستان آسٹریلیا میں ہسٹری میں کبھی ٹی20 میچ نہیں جیت سکا۔6 میں سے 5 میں شکست اور ایک میں بارش اور بس۔

پاکستان کے سیمی فائنل کا امکان کم ،ریاضی کے لحاظ سے ممکن،آئی سی سی

نیدر لینڈز نے ٹی 20 ورلڈکپ میں 2009 کے ایڈیشن میں پاکستان سے واحد میچ کھیلا اور اس میں گرین کیپس 82 اسکور سے جیت لیا،آج بھی ایسی ہی بڑی جیت کی توقع ہے اور ضرورت بھی اس لئے کہ اس سے نیٹ رن ریٹ بڑھے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *