| | | | |

نجم سیٹھی بھارتی بورڈ سے اچانک خوش،پی ایس ایل کلینڈر پیش کرنے کی آفر

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کا شکریہ ادا کردیا،ایک مبہم ٹوئٹ پر پی سی بی جیئرمین نجم سیٹھی کی ایسا جشن کہ ہم حیران ہوگئے ہیں۔جیسا کرک اگین نے آج صبح یہ نیوز دی تھی کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جو ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں ،انہوں نے اپنی ٹیم کے اس اور اگلے سال کے کرکٹ کلینڈر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیا کپ،پاکستان بھارت کے ایک گروپ میں ہونے اور بھارت کے کھیلنے کی مبہم بات کی تھی۔اس میں یہ کہیں ذکر نہ تھا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی یا ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا۔

جے شاہ جو کہ ایشین کرکٹ کونسل کی  بڑی سیٹ رکھتے ہیں،کے اس بیان پر پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کھل اٹھے ہی اور انہوں نے جو ٹوئٹ کیا ہے،وہ ایسے ہی ہے کہ جیسے محرومی سے دوچار لوگوں کو اچانک کوئی امید کی کرن دکھائی دے۔

نجم سیٹھی نے لکھا ہے کہ

 

جے شاہ نے ایشیا کرکٹ کلینڈر کے ذکر میں  خاص طور پر ایشیا کپ 2023 سے متعلق اعلان کیا ہے جس کے لیے پاکستان  ایونٹ کا میزبان ہے۔ جب آپ اس پر ہوں گے، آپ ہمارے پی ایس ایل 2023 کا ڈھانچہ اور کیلنڈر بھی پیش کر سکتے ہیں۔ایک تیز ردعمل کی تعریف کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *