| |

انگلش کپتان اوئن مورگن کا افسوسناک انجام،ریٹائرمنٹ جلد متوقع

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کپتان اوئن مورگن کا افوسناک انجام،ریٹائرمنٹ جلد متوقع۔دنیائے کرکٹ میں 7 سال تک بادشاہت کرنے والے کپتان کا کیریئر تمام،اسی ہفتہ ریٹائرمنٹ سامنے آسکتی ہے،اس طرح 4 ماہ سے بھی کم وقت کے فاصلے پر موجود ٹی 20 ورلڈ کپ کی قیادت سمیت اگلے سال مردوں کے 50 اوورز ورلڈ کپ میں نمائندگی حسرت میں تبدیل ہورہی ہے۔

انگلش محدود اوورز کرکٹ کپتان اوئن مورگن کا کیریئرتمام ہوتا نظر آرہا ہے۔35 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹر نے انگلینڈ کے لئے 7 سال قیادت کی اور بہترین لمحات 2019 ورلڈ کپ جیتنے کے تھے،انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن بنا تھا۔سوال یہ ہے کہ ایسے وقت میں کہ  جب ورلڈ ٹی 20 کپ کے آغاز میں قریب 100 روز کا وقت باقی ہے۔اسی طرح اس کے بعد 50 اوورز ورلڈکپ 12 ماہ کی دوری پر ہوگا۔انگلینڈ کے کپتان اپنے کیریئر سے کیوں دور ہورہے ہیں۔

مورگن کا اصل مسئلہ

اس کا سادہ سا مسئلہ ان کی فارم کا ہے۔حال ہی میں نیدر لینڈ کی سیریز میں جب انگلینڈ نے ایک میچ میں 498 ون ڈے اسکور کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا،اس میں وہ صفر پر گئے۔یہی نہیں بلکہ مسلسل 2 میچزمیں صفر کا شکار ہوکر وہ تیسرے میچ سے انجری کی بات کرکے خود ہی باہر ہوگئے۔ان کی ناکام پرفامنس کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ 28 انٹرنیشنل میچز میں وہ 2 ہاف سنچریز ہی کرسکے ہیں۔سنچری تو خواب ہی بن گئی ہے۔

اگلا انگلش کپتان

سوال یہ ہے کہ انگلینڈ ورلڈ ٹی 20 کپ سے ساڑھے 3 ماہ کی دوری پر یہ تبدیلی ہونے دے گا،اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ای سی بی ایوانوں سے بھی اوئن مورگن کا کیس کمزور رپورٹ ہوا ہے،اس لئے اوئن مورگن باوقار انداز میں رخصتی کے متمنی ہیں۔ان کی جگہ پہلے مضبوط امیدوار ان کے نائب جوس بٹلر ہیں۔غالب امکان ہے کہ وہی کپتان ہونگے،ویسے ریس میں معین علی کانام بھی آیا ہے۔انہیں عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے شاید سپورٹ نہ ملے

خواہشات حسرت میں تبدیل

انگلش کپتان اوئن مورگن کا افوسناک انجام،ریٹائرمنٹ جلد متوقع ہے،یہ اس لئے کہ وہ اپنے کیریئر میں 50 اوورز ورلڈکپ کے بعد ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی بھی جیتنا چاہتے تھے،یہی نہیں ورلڈ کپ 2023 میں بھی اپنے ٹائٹل کے دفاع کا ارادہ رکھتے ہیں۔

من چاہے فارمیٹ کے انتخاب پر پابندی،بین سٹوکس کا جوئے روٹ کیلئے نیا اعلان

ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ پہلے ہی اپنی طویل ناکامیوں کے بعد مستوفی ہوچکے ہیں۔ان کی جگہ بین سٹوکس کپتان بنائے گئے ہیں۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز جیت چکے ہیں لیکن جوئے روٹ کپتانی سے جان چھڑوا کر اپنے کیریئر میں بہترین اننگز کھیل کر انجوائے کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *