ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پاکستان بنگلہ دیش میچ میں شکیب الحسن ایک بار پھر ہیڈ لائنز بن گئے ہیں۔فیلڈ میں انہیں ایک بار پھر امپائرسے سخت تکرار کرتے پایا گیا ہے۔اس ایونٹ میں ان کے ساتھ ایسا دوسری بار ہورہا ہے۔
ایڈیلیڈ میں سپر 12 میچ میں یہ واقعہ جب پیش آیا،اس سے قبل ایک ہی بال پر 3 ڈرامہ ہوئے۔اسی دوران شکیب الحسن نے غصہ میں اپنی کیپ زمین پر دے ماری۔
بنگلہ دیشی یسر کی بال پر شان مسعود نے اشٹ کھیلنے کی کوشش کی،بال پیڈ پر لگی،ایل بی کی زوردار اپیل ہوئی۔امپائر نے مسترد کردی،اس دوران بیٹر رنز کے لئے کریز سے نکل کھڑے ہوئے۔فیلڈر نے تھرو پھینکا لیکن وکٹ کا نہیں لگا،بیٹر کریز کے وسط میں تھے،یہی بال تھرو بال کی شکل میں بائونڈری لائن سے باہر جاگری۔یہ 2 ڈرامہ ہوئے تو بنگلہ دیشی کپتان نے اس دوران اپنی کیپ غصہ میں زمین پر دے ماری،وہ اپنے فیلڈرز پر احتجاج کررہے تھے لیکن پھر لمحات بعد وہریویو کے لئے اپنے کھلاڑیوں سے مشاورت پر لگ گئے،اس دوران وقت ختم، ہوگیا۔شکیب الحسن نے ریویو کا اشارہ کیا،جسے امپائر نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا،اس پر انہوں نے بحث شروع کردی۔
متنازعہ آئوٹ،نئی بحث شروع،قسمت بھی خراب،رضوان کا کیچ ڈراپ
امپائرز نے ان کی بحث مسترد کی،ویسے بعد میں دیکھا گیا تو بال باہر جارہی تھی۔اسی میچ ممیں شکیب پہلے متنازعہ آئوٹ قرار دیئے گئے،بھارت کے خلاف م،یچ میں بھی وہ مسائل میں رہے ہیں۔