ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
Image VIA REUTERS
انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کا دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ایڈیلیڈ میں ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل کے لئے موجود بین سٹوکس کہتے ہیں کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر نظر ہے۔گزشتہ ہفتہ جو کچھ ہوا،ناقابل یقین تھا۔سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ افسوسناک ہے۔ہم صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔ہمارے سکیورٹی آفیسر رگ ڈیکاسن پاکستان میں موجود ہیں۔ان کی رپورٹ پر ہی یہ طے ہوگا کہ ہم نے پاکستان جانا ہے یا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بین سٹوکس نے کہا ہے کہ اس وقت پوری ٹیم کے خدشات موجود ہیں،اس لئے کہ پاکستان کے مانیٹر حالات بہتر نہیں لگ رہے ہیں۔
راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔اس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ متصادم ہوسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ہفتہ پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہونے والا قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی تاخیر کا شکار ہے۔
سیاسی کشیدگی،راولپنڈی کا پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ کہاں منتقل ہونے جارہا
انگلش ٹیسٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں اسلام آباد پہنچے گی اور یکم دسمبر سے پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری کی امید کی گئی ہے۔اہم مقامات پر بیٹھک ہوئی ہے۔اس کے نتائج اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہیں۔اس صورت میں دورہ اور تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔