| | | | | | |

سیاسی کشیدگی،راولپنڈی کا پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ کہاں منتقل ہونے جارہا

ملتان،راولپنڈی،لاہور:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا وقت قریب آگیا ہے۔26 نومبر کو پاکستان آمد ہے اور راولپنڈی میں ٹریننگ اور پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے لیکن جاری ملکی حالات کے تناظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ سب ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے۔

حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں ابتدائی رابطہ ہوا ہے۔پی سی بی کو  متبادل وینیو تیار رکھنے کی ہدایت مل چکی ہے اور اس سلسلہ میں پی سی بی کی جانب سے نیچے بھی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔اس سلسلہ میں کرک اگین کو معلوم ہوا ہے کہ پہلا ٹیسٹ بھی ملتان منتقل کیا جائے گا۔ملتان میں 9 دسمبر سے دوسرا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔ایسا ہوا تو انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں ملتان آئے گی،یہاں یکم دسمبر سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ادھر کرک اگین کا ماننا ہے کہ پی سی بی اور حکومت کو اس بات کا بھی انتظار ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف مظاہری کا جاری احتجاج اور عمران خان کا لانگ مارچ کسی بریک تھرو کے نتیجہ میں رک سکتا ہے۔اگر ایسا ہوا تو پھر راولپنڈی ہی میزبان ہوگا لیکن یہ سب 15 نومبر تک کلیئر ہونا ضروری ہے۔عمران خان کا موجوہ اعلان یہ بتارہا ہے کہ وہ جمعرات کے بعد اگلے 10 سے 14 روز میں راولپنڈی پہنچے توپھر وہاں میچ کا ہونا مشکل ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بڑی نیوز،روہت شرما زخمی

ملکی حالات کے باعث ایسا تیسری بار ہوگا کہ کوئی شیڈول سیریز ایک وینیو سے دوسرے وینیو منتقل ہوئی ہو۔اس سے قبل جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل ہوئی تھی۔بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کی جاری سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل ہوئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی اہم ترین سیریز کھیل رہے ہیں،انگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔یہ سیریز پاکستان کے لئے یوں اہم ہے کہ وہ اسے اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز واضح مارجن سے جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *