کرک اگین ٹی 20 ورلڈ کپ اسپیشل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے میچ سےقبل اپنے بارے میں وٹس ایپ کردیا اور مین آف دی میچ کا دعویٰ بھی کیا۔رضوان نے اپنے مینٹور اور قریبی دوست کو لکھا کہ آج میں مین آف دی میچ ۔
رضوان کی اپنے ہی بارے میں دی گئی نیوز درست نکلی۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے 43 بالز پر 57رنز کی مین آف دی میچ وننگ اننگ کھیلی ہے۔
ادھر پاکستان کے کپتان بابر اعظم دنیا میں بطور کپتان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔پہلا نمبر آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا ہے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن نے کھلے عام کہا ہے کہ ایک اور آئی سی سی ٹرافی کے قریب آکر اس سے محروم ہونے کی تکلیف ہوئی ہے۔گزشتہ 7 برسوں میں یہ 5 واں گلوبل ایونٹ ہے کہ نیوزی لینڈ ناک آئوٹ سٹیج سے باہر ہوا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بتایا ہے۔ کہ مجھے جیت کا یقین پہلے سے تھا اور کوچنگ اسٹاف نے اس پر خوب ورک کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی سماں باندھ دیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل جیتنے کے بعد کھلاڑی جب سڈنی گرائونڈ سے ہوٹل کی جانب روانہ ہونے لگے تو دل دل پاکستان گارہے تھے۔تمام کھلاڑیوں نے پرجوش انداز میں اونچی آواز سے یہ گیت گایا۔حارث رئوف ساتھ میں اچھلتے بھی رہے
ٹیم کا جشن مثالی تھا ۔
پاکستان میں لاہور سے امریکی قونصلیٹ نے مبارکباد کی ویڈیو جاری کی ہے ،سبز قومی ٹی شرٹس میں قونصلیٹ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے،چہرے پر خوشیاں اور مسکراہٹیں تھیں۔
ادھر لندن پہچنے والے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کرکٹ ٹیم کی فتح پر سپاٹ چہرے کے ساتھ مبارکباد دی لیکن چہرے پر کوئی خوشی یا مسکراہٹ نہ تھی۔
بابر اعظم کی جگہ بابر اعوان مبارکباد کے لے گئے،سہرا عمران خان کے سر
سڈنی میں پاکستان کی جیت عمران خان کے نام کردی گئی ہے۔کرکٹ فینز نے جیت کے بعد سڈنی گرائونڈ کے اطراف سڑکوں پر عمران خان کے نام جیت کے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور زبردست نعرے بازی کی۔