میلبرن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل سے قبل جوش وخروش وعروج پر ہے۔میلبرن میں رنگ جم گئے ہیں اور کھلاڑی تیاریوں میں ہیں۔پاکستان کے مینٹور میتھیو ہیڈن میں بھی بجلی بھرگئی ہے۔انہوں نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو نیٹ پر بالز کیں۔پی سی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے بھی نیٹپر کھڑے ہوکر جائزہ لیا ور کھلاڑیوں کو ٹپس دی ہیں۔
ادھر کرک اگین نے کل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فانل سے بھی قبل نیوز بریک کی تھی کہ آئی سی سی بلین ڈالرز فائنل کے لئے اپنے بارش قوانین میں بھی تبدیلی کرچکی ہے،اس کےلئے دونوں روز اتوار اور ریزرو ڈے پیر کے روز میں کل وقت گیم آن کردی ہے۔پیر کو اضافی وقت بھی شامل ہوگا جو 120 منٹ سے زائد ہوگا۔پہلے روز بھی زیادہ سے زیادہ اوورز کے کھیل کو ممکن بنانے کے لئے ورک ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ ،پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا فائنل،باہمی اور ایونٹ تاریخ میں کون آگے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو قابو میں لانے کے لئے ڈیجیٹل ورک شروع کردیا ہے کہ ان کو کیسے قابو کرناہے۔پاکستانی پلیئرزکی خامیوں پر ورک شروع کیا جاچکا ہے۔بیٹرز کے لئے شاٹ پچ بالز منصوبہ میں شامل ہیں۔ایسے ہی مڈل اور ڈیٹھ اوورز کی پلاننگ کی جارہی ہے۔میلبرن کی پچ اور خراب موسم کو مد نظر رکھاجارہا ہے۔
ایم سی جی کے اس میگا فائنل کا ٹاس اہم ہوگیا ہے۔ٹاس جیتنے والی ٹیم بارش والے موسم میں پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی،اس کے لئے الگ سے پلان ہیں کہ شروع سے ہی جم کر اور چڑھ کرکھیلنا ہے۔انگلینڈ کیمپ نے اپنے پلیئرزپرزور دیا ہے کہ پاور پلے کے اوورز میں 80 سے زائد اسکور بنانے ہیں۔
ادھر پاکستانی کیمپ میں بھی اس بات پر کام کرچکا ہے کہ اگر شروع سے ہی اوورزکم ہوگئے اور اننگ کے آغاز سے ہی علم ہوا کہ کتنے اوورز کی بیٹنگ ہے تو اوپننگ تبدیل ہوگی۔ہٹرز پہلے آئیں گے۔
ٹی 20 ورلڈکپ فائنل
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،اتوار،13 نومبر 2022،پاکستانی وقت دوپہر ایک بجے
بارش کی 95 فیصد پیش گوئی ہے۔میچ پہلے روز کم سے کم 10 اوورز تک مکمل کروانے کی ہر ممکن کوشش ہوگی لیکن متبادل دن پیر کے روز اضافی وقت 2 گھنٹے زائد کردیا گیا ہے۔
بارش کا خوف،ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے لئے قوانین تبدیل،فینز کے لئے گڈ نیوز