| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ ،پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا فائنل،باہمی اور ایونٹ تاریخ میں کون آگے

عمران عثمانی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کی فائنل صف بندی ہوگئی ہے۔اب پاکستان ہےیا انگلینڈ اوردرمیان میں بارش ہے۔2 دن ہیں۔کم سے کم 10 اوورز کا میچ ضرور ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں 1992 کے بعد آمنے سامنے ہونگے۔ورلڈکپ 1992 کے فائنل میں آخری بار جب یہ کھیلے تو میدان اتفاق سے ایم سی جی کا تھا۔

یہ ٹی 20 ورلڈکپ کا ایونٹ ہے،اس اعتبار سے  دیکھا جائے تو دونوں کا تیسرا فائنل ہے۔پاکستان اور انگلینڈ2،2 بار ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیل چکے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم 2007 میں پہلے ٹی 20 کے فائنل میں پہنچی تھی۔بھارت نے پاکستان کو ہرادیا تھا۔دوسری بار 2009 کے ایونٹ میں پاکستان نے فائنل کھیلا،اس بار پاکستان سری لنکا کو ہرانے میں کامیاب ہوا اور ٹی 20 چیمپئن بنا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی بار 2010 کے ایونٹ کے فائنل میں پہنچی اور آسٹریلیا کو ہراکر چیمپئن بن گئی۔6 برس بعد 2016 میں اس نے دوسرا فائنل کھیلا۔یہاں وہ ویسٹ انڈیز سے ہارگئی۔یوں دونوں ممالک نے 2،2 مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیلا ہے۔ایک بار چیمپئن بنے۔ایک بار رنراپ رہے۔

ڈرپوک ہندوستان،ناصر حسین کا سخت کالم،بھارتی فینز سڑکوں پر ٹکٹ بیچنے لگے

ٹی 20 کی تاریخ میں پاکستان اور انگلینڈ اب تک 28 بار ایک دوسرے کے خلاف کھیلے ہیں۔گرین کیپس  خسارے میں ہیں۔انگلینڈ نے 17 اور پاکستان نے صرف 7 میچز جیتے ہیں۔ایک میچ ٹائی ہوا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ دیکھی جائے تو اور اندھیرا ہے۔حیران کن طور پر پاکستان انگلینڈ کو سنگل میچ بھی نہیں ہراسکا ہے۔2 میچز کھیلے،دونوں انگلش ٹیم جیت گئی۔یہ الگ بات ہے کہ دونوں کو اس ایونٹ میں کھیلے 12 بارس ہوگئے۔209 میں پہلی بار7 جون کو اوول میں مقابلہ ہوا جو انگلینڈ کے نام 48 رنز سے رہا۔دوسرا اور آخری بار ٹاکرا 6 مئی 2010 کو برج ٹائون میں یہ کھیلے اور یہاں بھی انگلش ٹیم6 وکٹ سے فتحیاب ہوئی۔

عمران خان پر حملہ،بلیک کیپس پاکستان آئیں گے یا نہیں،کیوی بورڈ کا اعلان،بریکنگ نیوز

یوں باہمی میچز،سیریز اور ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ دیکھی جائے،انگلینڈ کو واضح برتری حاصل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *