| | | | | | | | |

عمران خان پر حملہ،بلیک کیپس پاکستان آئیں گے یا نہیں،کیوی بورڈ کا اعلان،بریکنگ نیوز

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور بلیک کیپس کے ہیڈکوچ کا دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم اعلان سامنے آگیا ہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان اور سابق کپتان عمران خان پر قاتلانہ حملہ،ایک ہلاکت کے بڑے واقعہ کے بعد غیرملکی ٹیموں کے دورہ پاکستان پر سوالات تھے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا آفیشل بیان نہیں آیا لیکن ان کے کپتان بین سٹوکس اور پیسر مارک ووڈ اپنی پریشانی کاا ظہار کرچکے ہیں۔انگلینڈ ٹیم نے اس ماہ کی 26 تاریخ کو راولپنڈی اترنا ہے جبکہ کیوی ٹیم اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نیوزی لینڈ کرکٹ  نے کہا ہے کہ  سابق وزیر اعظم اور سابق بین الاقوامی کرکٹر عمران خان  پر حملہ کے باوجود وہ اب بھی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے  ہیں۔گزشتہ ہفتے پنجاب میں عمران خان کے قافلے پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 11 زخمی ہوئے تھے۔

بابر اعظم کو کپتان بنانےکے پیچھے کون،حیرت انگیز انکشاف،فائنل کابھی بتادیا

بلیک کیپس دسمبر اور جنوری میں پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے والے ہیں اور پہلا ٹیسٹ 27 دسمبر سے شروع ہوگا۔انگلینڈ کو بھی کرسمس سے قبل وہاں تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے دورے کے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے لیکن وہ آنے والے دورے سے  قبل اور اس کے دوران سیکیورٹی کا جائزہ اور نگرانی جاری رکھیں گے۔

عمران خان اٹیک،انگلینڈ کو دورہ پاکستان سے روکنے کی کوششیں شروع،بریکنگ نیوز

بلیک کیپس کے کوچ گیری سٹیڈ کو یقین ہے کہ سیکورٹی  کا جائزہ مناسب ہے۔ہم وہی حفاظتی لائن اختیار کریں گے جو ا انگلینڈ کرکٹ کرر ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ  ہمیں کچھ رہنمائی ملے گی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *