| | | | | | | | |

عمران خان اٹیک،انگلینڈ کو دورہ پاکستان سے روکنے کی کوششیں شروع،بریکنگ نیوز

لاہور،نئی دہلی،لندن:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی باز گشت پوری دنیا میں سنی گئی۔پاکستان میں اس حوالہ سے معاملات کشیدہ ہیں۔دنیائے کرکٹ میں کیا چل رہا ہے۔جیسا کہ پہلے رپورٹ کیا جاچکا ہے کہ کرکٹ آئرلینڈ نے اپنی ویمنز ٹیم کے جاری دورہ پاکستان کے حوالہ سے مشروط بات کی ہے اور کہا ہے کہ حالات پر نگاہیں مرکوز ہیں۔صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ادھر اس ماہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے بھی رپورٹ کیا تھا کہ  اس پر بھی شکوک کے بادل ہیں۔

عمران خان پر حملہ،آئرلینڈویمنز ٹیم،بنگلہ دیش انڈر 19 کے جاری دورے خطرے میں

دنیائے کرکٹ میں اس وقت یہی موضوع گرم ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےا پنے سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر رپورٹیں لی جائیں گی۔موقع سے فائدہ اٹھاتے ہمسایہ ملک کے  ذرائع ابلاغ نے ابھی سے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرے۔دوسرے الفاظ میں اسے ڈرانا شروع کردیا ہے،انگلینڈ کرکٹ بورڈ اس کا کتنااثر لے گا؟اسی طرح اس کے چند روز بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان آنا ہے،انکے بارے میں بھی ابھی سے باتیں شروع ہوگئی ہیں۔بھارت کے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں  پاکستان میں جانے سے ان کرکٹ ٹیموں کو ابھی سے ڈرایا جانا کیا منطق رکھتا ہے۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کے حالات ہی ان ٹیموں کو فیصلہ کروائیں گے۔اگر حالات خراب رہے اور آگے احتجاج یا اس سے بھی زائد کچھ معاملات ہوئے تو فیصلے اسی روشنی میں ہونگے۔پاکستان کے دیگر معاملات کی طرح کرکٹ معاملات کو بھی ذمہ داران لوگوں کو دیکھنا ہوگاکہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *