| | | | | | |

عمران خان پر حملہ،آئرلینڈویمنز ٹیم،بنگلہ دیش انڈر 19 کے جاری دورے خطرے میں

ڈبلن،لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter image

پاکستان میں ہونے والے واقعے پر کرکٹ آئرلینڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔آئرش ویمنز ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے۔بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم بھی ملتان میں موجود ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس ماہ پاکستان آنا ہے۔

آئر لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کرکٹ آئرلینڈ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے واقعے سے آگاہی ہے جو کہ لاہور سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پیش آیا۔آئرلینڈ کی خواتین اور پاکستانی خواتین کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کا مقام لاہور ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ، اندرون ملک سیکیورٹی مشیروں اور سفارتی عملے کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیوٹرم اور ٹیم منیجر بیتھ ہیلی سے براہ راست بات کی ہے اور انہیں زمینی صورتحال کا تازہ ترین جائزہ پیش کیا ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کو فراہم کردہ موجودہ مشورہ یہ ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں خطرے کی کوئی بات نہیں ۔آئرلینڈ ویمن اسکواڈ کو بریفنگ دے دی گئی ہے جبکہ کرکٹ آئرلینڈ کے سیکیورٹی ایڈوائزر طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہیں گے اور صورتحال کی نگرانی کریں گے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ،سڈنی میں پاکستانی ٹیم پر کیا گزری
کسی بھی صورت حال میں تبدیلی کی صورت میں اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
ادھر بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے سفارت خانے حرکت میں ہیں۔کوئی ایک واقعہ پاکستان انگلینڈ سیریز کو خراب کرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *