| | | | | | | | |

بابر اعظم کو کپتان بنانےکے پیچھے کون،حیرت انگیز انکشاف،فائنل کابھی بتادیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کس کے کہنے پر اچانک پاکستانی ٹیم کپتان بنائے گئے تھے،اس کا انکشاف آج ہوگیا ہے۔پاکستانی کپتان کے لئے یہ اعزاز ہوگا کہ ان کو کپتان مقررکرنے کا حکم ایک لیجنڈری اور صدی کے ممتاز کپتان عمران خان نے کیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ میں نے بابر اعظم کو 2 بار کھیلتے دیکھا تھا۔اس کی تیکنیک دیکھی،ایسی تیکنیک میں نے نہ دیکھی تھی۔اس کے بعد میں نے چیئرمین بورڈ سے کہا کہ اسے کپتان بنائو۔

پاکستانی پرفارمنس کا اثر،پی ایس ایل میں آسٹریلیا کے کپتان بھی آگئے

یہ ان دنوں کی بات ہے جب احسان مانی پی سی بی چیئرمین تھے۔ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی 2020 کے انگلینڈ دورے میں ناکام تھے۔محدود اوورز کرکٹ کی کپتانی بھی  ان کو مل گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیت جائے گا،لگتا ہے کہ 1992 ورلڈکپ کی تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے۔

پاکستان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔فائنل اتوار 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل،پاکستانی فینز عمران خان کے پوسٹرز جمع کرنے لگے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *