| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل،پاکستانی فینز عمران خان کے پوسٹرز جمع کرنے لگے

 

میلبرن،کرک  اگین رپورٹ

 

کرکٹ کے نئے فینز یا ایسے جنہوں نے 1992 ورلڈ کپ لائیو نہ دیکھا ہو،ان کے لئے محض ایک خوشگوار تاریخ ہوگی لیکن وہ افراد جنہوں نے 5 ویں ورلڈ کپ 1992 کو لائیو دیکھا ہے،ان کے لئے ٹی 20 ورلڈ کپ اس کا ماسٹر پرنٹ بن رہا ہے۔

آج جب فائنل میچ میں پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہونا طے ہوگئے ہیں تو کہانی ہر جانب یہی بن گئی ہے۔
پاکستان تب بھی رائونڈ سطح پر صرف زمبابوے سے اوپر تھا اور اب بھی ایسا رہا،پھر اگر مگر کے ساتھ سیمی فائنل ملا،اب بھی ایسا ہوا۔پھر نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل جیتا،اب بھی ایسا ہوا۔

وہ 25 مارچ کا دن تھا،اب 13 نومبر کو ٹاکرا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ متوالوں نے وہ سب عکاسی کردی ہے لیکن آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس کو یادگار بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اوور سیز پاکستانیوں کے لیے عمران خان اس وقت بھی محبوب لیڈر ہیں۔ملکی سیاسی حالات اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد پکچر اور بھی کلیئر ہوگئی ہے۔

کرکٹ فینز نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے روز عمران خان کے پوسٹرز اور ورلڈکپ 1992 کی تصاویر جمع۔ کرنی شروع کردی ہیں۔ہرجانب عمران خان ہونگے۔
پاکستان نے فائنل میں تب انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

ادھر انگلش میڈیا اور ان کے فینز ایسی کسی تاریخ کے پلٹنے کی بات نہیں کررہے بلکہ وہ 30 سال بعد بدلہ چکانے کے دعوے کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *