میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کےدل سے مداح ہوگئے،کارکردگی کو سراہا،کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ ایسی ٹیم کی شکست شکست نہیں ہوتی۔
ہیڈن نے قومی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں شکست پر ڈریسنگ روم می خطاب کیا اور کہا ہے کہ اسپرٹ اورفائٹنگ کمال ہے۔میں نے ان کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا،کرکٹرز نے اپنی دلی باتیں مجھے بتائی ہیں۔بہت اچھا لگا ہے۔4 ہفتے قبل ہم ملے،ہم نے ایک یونٹ کے طور پر محنت کی۔
شعیب اختر کا حیران کن رد عمل،بھارت پر نمک چھڑک دیا
ہیڈن نے ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کا نام لیا اور کہا کہ ہر ایک شاندار ہے۔100 فیصد پرفارمنس دی،کوشش کی،میں اس کا گواہ ہوں۔ورلڈکپ جیتنے کا یقین دل سے نہیں جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پریشان ہونے یا کسی اکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت نہیں ہے۔ہم نے ورلڈکپ کا ہدف بنایا ہے۔بھارت میں 11 ماہ بعد 50 اوورز ورلڈکپ پے،ہم وہ جیتیں گے۔پاکستان جیتے گا۔یقین کمال ہے اور اسپرٹ شاندار اور سوچ مثبت ہے۔
انہوں نے متعد بار تالیاں بجائی ہیں اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
کرن ٹورنامنٹ کے ہیرو،بابر رمیز گلے لگ لئے،پاکستاں سے مدد لی،انگلش کپتان