ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا آج پھر میچ ہے،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ 2 میں اس کی حریف ڈیوڈ ویزے کی ٹیم نمیبیا ہے،ویزے پاکستان سپر لیگ کھیلتے آرہے ہیں ،بائولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں آئوٹ کلاس پرفارم کر رہے ہیں،ایسے میں چند دیگر پلیئرز بھی اعتماد لئے ہوئے ہیں۔سکاٹ لینڈ کے خلاف نمیبیا میچ جیت چکی ہے،ایک بڑے اپ سیٹ کی آرزو ان کے دلوں میں ہے اور یہی ان کی ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی کی جیت ہوگی۔
ادھر پاکستان ہے۔گروپ کی ٹاپ 3 ٹیموں بھارت،نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف جیت چکی ہے۔پاکستانی ٹیم 2 باتوں پر چل رہی ہے،اچھی بائولنگ اور حیدر علی کے چھکے۔ان میں سے کہیں ایک بھی پلگ شارٹ ہوگیا تو مشکلات بڑھیں گی،اس لئے کمزور حریف کے خلاف اپنے اسکواڈ کو درست معنوں میں جانچنے کا وقت آیا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ٹیم میںتھوڑی تبدیلی کی جائے۔
اب تک 3 میچزمیں محمد حفیظ اور حسن علی ناکام چلے آرہے ہیں،ان کی جگہ محمد نواز اور حیدر علی کو کھلایا جاسکتا ہے اور یہ کوئی غلط سودا نہیں ہوگا۔ایک رائے یہ بھی ہے کہ حیدر علی کو نہ کھلایا جائے۔ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو موقع دیاجائے۔اسی طرح محمد حفیظ کو بھی ڈراپ نہ کیا جائے،وہ شاید نمیبیا کے خلاف اپنی فارم بحال کرجائیں،عماد وسیم کو آرام دیا جائے۔گویا عماد وسیم کی جگہ محمد نواز اور حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر لیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،سری لنکا کی چھٹی پکی
دونوں باتیں مثبت ہیں۔یہ بات طے ہے کہ ناک آئوٹ سٹیج پر محمد حفیظ کو باہر نہیں بٹھایا جائے گا،چنانچہ ان کھیلتے رہنا ہی بہتر ہوگا۔البتہ حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر آجائیں اور عماد وسیم کی جگہ محمد نواز لے لیں۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔حتمی اعلان بعد میں ہوگا۔
ایک اور بات بھی اہم ہے کہ آج پاکستان اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرے،ممکن ہے کہ ٹاس ہارنے کی صورت میں پہلے ہی بیٹنگ مل جائے لیکن ٹاس جیتنے کی صورت میں بھی پہلے بیٹنگ کی جائے تاکہ دوسری اننگ میں بائولنگ کرکے بھی میچ جیتنے کی پریکٹس ملے۔سمی فائنل یا فائنل جیسے بڑے مقابلہ میں اگر ایسا ہوجائے توپہلے پریکٹس مل چکی ہو۔
ابو ظہبی میں پاکستان قریب ایک عشرے سے ناقابل شکست چلا آرہا ہے۔آخری بار 2012 میں انگلینڈ نے یہاں پاکستان کو کسی ٹی 20 میچ میں شکست دی تھی،اس کے بعد سے گرین کیپس 5 میچز سے کامیاب چلے آرہے ہیں۔
پاکستان کو ایک بڑے اور واضح مارجن سے جیتنا ضروری ہے کیونکہ نیوزی لینڈ اور افغانستان سے میچز پھنس پھنسا کے جیتے گئے ہیں،ایونٹ کی ٹاپ فیورٹ ٹیم بننے کے لئے واضح برتری کا شو درکار ہے۔
نمیبیا کی ٹیم کمزور حریف نہیں ہے۔گروپ سے آئرلینڈ جیسی ٹیم کو باہر کرکے یہاں پہنچی ہے۔آئر لینڈ کے پاس ٹیسٹ سٹیس کا درجہ موجود ہے،اس کے باوجود وہ آئوٹ ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ نمیبیا ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل ہے۔اس نے اپنےآخری 27 ٹی 20 میچزمیں سے 21 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس رات ساڑھے 6 بجے ہوگا جب کہ میچ کا آغاز رات 7 بجے ہوگا۔