| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،سری لنکا کی چھٹی پکی

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں آفیشلی اترنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے،پیر کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اس نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے دی۔گروپ 1 میں دونوں ٹیموں کا یہ چوتھا میچ تھا،انگلینڈ کی مسلسل چوتھی فتح،8 پوائنٹس بن گئے ہیں اور گروپ میں نمبر ون پوزیشن کنفرم سی ہوگئی ہے،دوسری جانب سری لنکا 4 میچز کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری ناکامی سے دوچار ہوا ہے اور ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہوگیا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس ہارنے،پہلے بیٹنگ کرنے،بعد میں فیلڈنگ کے باوجود کامیابی اپنے نام کرلی،انگلینڈ نے آخری15 منٹ میں میچ میں واپسی کی،ایک وقت انگلینڈ ہارنے لگا تھا اور کھلاڑی پریشان ہوگئے تھے۔

یہ بڑا چھا لگا کہ جو س بٹلر رواں ورلڈ ٹی 20 کی پہلی سنچری بناگئے،یہ بھی سب کو بہت خوب لگا کہ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے کھیل کر 163 اسکور بنالئے،یہ اس لئے بھی قابل ذکر بن گئے کہ  انگلینڈ کی 3 وکٹیں35 پر پویلین لوٹ چکی تھیں۔ایسے میں بٹلر کی سنچری اور بڑے دنوں بعد ایک معقول ٹوٹل کا بننا خوشگوار تھا،ایسے میں انگلش کپتان اوئن مورگن کے بنائے گئے36 پر 40 رنزسلو سٹرائیک ریٹ کے باوجود قابل قبول تھے،انہوں نے گرنے والی وکٹوں کے آگے بندھ باندھا تھا،بٹلر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 101 پر ناقابل شکست گئے۔انہوں نے 67 بالز کھیلیں۔ہاسارنگا ڈی سلوا21 رنز کے عوض 3 وکٹ لے گئے،یہ سب جیت کے لئے بہت تھا۔کیا واقعی۔

بٹلر بن گئے ہٹر،انگلینڈ کو 163 تک لے گئے،شاندار سنچری

سری لنکا نے اننگ شروع کی تو اس کی حالت بھی انگلش بیٹنگ لائن کی سی تھی۔اس کے 34 پر 3 شکار ہوگئے اور پھر76 پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی،ایسے میں  ہاسا رنگا ڈی سلوا نے شاندار بائولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی کما ل جوہر دکھائے۔ڈیشون سناکا نے بھی بھر پور ساتھ دیا۔17 ویں اوور کے ختم ہونے کے قریب سری لنکا میچ میں واپس آرہا تھا،اسے 20 بالز پر35 اسکور درکار تھے۔5 بیٹسمین ہاتھ میں تھے،سیٹ بیٹرز وکٹ پر تھے،انگلش کیمپ پریشان ہوگیا تھا کہ  پہلے ہاسا رنگا ڈی سلوا  لونگسٹن کی بال پر ایسے کیچ ہوئے کہ سب ششدر رہ گئے۔فیلڈر نے بائونڈری کو ٹکرانے سے پہلے کیچ پکڑ کر ساتھی فیلڈر کی جانب اچھا دیا،اس طرح سری لنکا کی امیدوں کے مرکز ہاسارنگا کی 21 بالز پر بنائی گئی 34 رنزکی اننگ کا خاتمہ ہوگیا۔

سری لنکا کو بڑا جھٹکا ایک رن بعد لگا جب کپتان شناکا 26 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔4 رنزکے اضافہ سے 134 کے مجموعی اسکور پر چمیرا بھی وکٹ دے گئے۔134 پر 8 آئوٹ ہوگئے تھے۔12 بالز پر 30 رنز مشکل ہوگئے تھے،اب لنکا کی امیدوں پر لنکا ڈھے رہی تھی۔سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہیں رکا اور ایک اوور قبل پوری ٹیم    137رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور کرس جارڈن نے 2،2 وکٹیں لیں۔معین علی نے بھی2 آئوٹ کئے۔ اور کرس واکس کے ساتھ لیام لونگسٹن نے بھی ایک ایک آئوٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *