| | | | | | | |

شاہین ٹی 20 ورلڈکپ کھیلیں گے یانہیں،رمیز راجہ کی مشروط اپ ڈیٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا شاہین شاہ آفریدی کے متعلقتازہ ترین بیان آیا ہے۔انہوں نے  مشروط طور پرایک بات کہی ہے۔یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے گزشتہ ہفتہ بھارتی ٹیم منیجمنٹ کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جسپریت بمراہ انجری کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں گے،اس کے جواب میں بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے دعویٰ کیا تھا کہ بمراہ کا ٹکٹ ابھی موجود ہے۔3 دن بعد فیصلہ کریں گے۔پھر دنیا نے دیکھا کہ بھارتی بورڈ نے اس کے ٹھیک 3 روز بعد اعلان کیا تھا کہ جسپریت بمراہ ورلڈٹی 20 نہیں کھیل سکیں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2022،پاکستانی اسکواڈ میں پہلی تبدیلی ہوگئی،دوسری بھی جلد

اب پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کہتے ہیں کہ شاہین شاہ نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ فٹ ہورہے ہیں اور ورلڈ ٹی 20 کھیلیں گے۔رمیز راجہ نے یہ امید تو ظاہر کی ہے کہ وہ 23 اکتوبر کو ایم سی جی میں بھارت کے خلاف ایکشن میں ہونگے لیکن اس سے اگلی بات جو کی ہے،وہ نہایت ذومعنی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم  شاہین شاہ کے معاملہ میں کوئی رسک نہیں لیں گے،جب تک وہ 100 نہیں بلکہ 110 فیصد تک فٹ نہیں ہوسکتے ،ہم نہیں کھلائیں گے۔اب اس کے بعد پیچھے کیا بچتا ہے۔

ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہونے والے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی  ابھی تک 100 فیصد فٹ نہیں ہوئے،اس لئے کہ ان کے کسی معالج یاپی سی بی کا آفیشلی بیان جاری نہیں ہوا،جو کچھ ہے،وہ بقول شاہین شاہ آفریدی سامنے آرہا ہے۔

کرک اگین شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس اور ٹی 20 ورلڈکپ میں ان کی دستیابی کے لئے دعا گو ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *