| | | | | | | | |

مشن ورلڈکپ،ویسٹ انڈیزٹیم کااعلان،بگ بیش میچزکم،آج کے میچز،ایشیاکپ،بھارتی میڈیا،اہم خبریں

کرک اگین رپورٹ

مشن ورلڈکپ،ویسٹ انڈیزٹیم کااعلان،بگ بیش میچزکم،آج کے میچز،ایشیاکپ،بھارتی میڈیا،اہم خبریں

آئی پی ایل 2023 میں آج شام ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔یہ 57 واں میچ ہوگا۔ادھر آئی پی ایل میں  بھارت کے جیسیوال نے انگلینڈ کے جوس بٹلر سے رن آئوٹ کرنے میں غلطی پر معافی مانگی ہے۔

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جارہا ہے۔پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان کے سابق پیسر جنید خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا پاکستان میں کھیلنے آرہی ہے اور بھارت نے ایشیا کپ کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو دھمی دی ہے کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو وہ ایشیا کپ نہیں کھیلے گا۔اس کی بات یہ ہے کہ اس نے اپنے ہاں 4 میچزکھیلنے کی آخری تجویز دی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس دھمکی کا ذکر بھارتی میڈیا میں ایسا ہی ہوا ہے۔

کائونٹی کرکٹ،شان مسعود کی پہلی انٹری،ہاف درجن پاکستانی پلیئرزکا کیسا رہا دن

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹی 20 لیگ بگ بیش لیگ کے میچزکم کئے ہیں۔شیڈول 56 میچزکو اب 40 میچزمیں لایا جائے گا۔فائنل رائونڈ کے حوالہ سے مزید فیصلہ بعد میں ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،ٹیم اس سےق بل پریکٹس کے لئے عرب امارات کا بھی دورہ کرے گی۔ورلڈ کپ کوالیفائر جون،جولائی 2023 میں زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

 شمارہ بروکس، یانک کیریہ، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، جیسن ہولڈر، اکیل ہوسین،الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیش موتی، کیمو پال، نکولس پورن، روماریو چرواہا،شائی ہوپ (کپتان)، روومین پاول نائب کپتان ہونگے۔

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے مقام جمیکا کو ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کے لئے ایک کلیئر وینیو قرار دیا ہے۔یوں اگلے سال میگا ایونٹ ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز میں جمیکا میزبان ہوگا۔

آئی پی ایل 2023 میں راجستھان رائلز کے لئے کھیلنے والے یش جیسیوال نے تیز ترین ففٹی مکمل کی،انہوں نے صرف 13 بالز پر ہاف سنچری کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اسکور کی۔

نجم سیٹھی کا ایشیا کپ،ورلڈکپ پربی بی سی کو انکشاف،اپنی سیٹ خطرے میں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *