| | | |

پاکستان کے 3 کھلاڑی آج کے میچ سے باہر

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے 3 کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے خلاف دستیاب نہیں ہونگے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کے باعث عثمان قادر کے ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا. انہیں تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا. یہ تین ہفتے 16 اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے۔

فاسٹ باؤلرز محمد حسنین اور نسیم شاہ طبعیت ناسازی کے باعث آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں. دونوں کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔

ٹرائی سیریز میں آج ہفتہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *