ایم سی جی کا سٹینڈ شین وارن سے منسوب،آسٹریلوی وزیر اعظم کامزید نیا اعلان

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

Image source.Twitter

ایم سی جی کا گریٹ سدرن پارک شین وارن کے نام سے منسوب کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا اور وکتوریہ حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

شین وارن کب تھائی لینڈ پہنچے،کیا کرنے گئے،موت سے قبل کسے کہا،تم ہمیشہ دیر کرتے ہو،

جمعہ کو تھائی لینڈ میں ہارٹ اٹیک سے موت پانے والے شین وارن کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ساتھ میں ان کے مداحوں نے خبر سنتے ہی ان کے لگے سٹیچو کے سامنے پھول ودیگر اشیا رکھنی شروع کردی ہیں۔

ادھر آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے بھی بڑا اعلان کردیا ہے۔کہا ہے کہ شین وارن ہمارے ملک کے عظیم کرکٹرز سے بھی کہیں آگے تھے،انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *