میلبورن ،کرک اگین رپورٹ
ڈیوڈ وارنر کے گلوز کرکٹ فینز کے ہوتے اس کی ماں کے پاس چلے گئے،والدہ نے گلوز کو چونا یا سونگھا،اس پر بحث چل پڑی ہے اور ساتھ ہی تبصرے ہیں ۔
واقعہ یہ ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میلبرن کے تیسرے ون ڈے میچ میں وارنر شاندار سنچری مکمل کرکے جب گرائونڈ سے باہر جارہے تھے تو انہوں نے اپنے گلوز ایک بچے کی جانب اچھال دیئے،جس نے اس کو کیچ پکڑا اور ناقابل یقین انداز میں وہ دوڑتا ہوا اپنی والدہ کی جانب گیا،وہاں میچ دیکھنے کے لئے مختصر فیملی موجود تھی۔
ننھے کرکٹ فین کی والدہ نے وہ گلوز ہاتھ میں لئے،ان کو ٹٹولا اور پھر یکدم اپنے چہرے کے قریب کیا،یہ الگ بات ہے کہ وہ اسے سونگھ رہی تھیں یا پھر چوم رہی تھیں۔اس پر سوشل میڈیا نے مذاق میں لیا ہے۔
ایم سی جی میں ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کی 10 روز بعدپٹائی