ملتان ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج جمعہ 9 دسمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔میزبان ٹیم 3 میچزکی سیریز میں خسارے میں ہے اور ساتھ ہی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دروازے سے بہت دور ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا اہم امتحان ہوگا۔انجری مسائل میں گھری سائیڈ کے لئے 11 کھلاڑیوں کی سلیکشن ایک معمہ بنی ہے۔ساتھ میں وکٹ کی تیاری اور ممکنہ رویہ ایک پہیلی بنا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رئوف اور نسیم شاہ بھی انجری مسائل میں ہیں۔دونوں ہی اس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہونگے۔
لارڈز ٹیسٹ کی سستی ٹکٹ پر ملتان میں 220 روز کرکٹ دیکھ سکتے
ذمہ دار ذرائع کے مطابق جمعہ سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے تجربہ کاربیٹر اظہر علی کو بھی ڈراپ کیا جائے گا۔اس طرح ٹیم میں ایک ڈیبیو اور ہوگا۔کھلاڑیوں میں امام الحق،عبداللہ شفیق،بابر اعظم،محمد رضوان،سعود شکیل،آغاسلمان،محمد نواز،فہیم اشرف،زاہدمحمود،ابرار احمداور محمد علی ہونگے۔یوں وسیم جونیئر بھی پلان کا حصہ نہیں ہونگے۔
پی سی بی کو ملتان ٹیسٹ کتنے ارب میں پڑنے والا
انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی۔لیام لونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کھیلیں گے۔
ٹاس صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا،میچ کا آغاز 10 بجے سے ہوگا۔