ملتان ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سعود شکیل کا آئوٹ غلط قرار دیا ہے لیکن اسٹائل ایسا تھا کہ شاید کوڈ آف کنڈکیٹ سے بچ جائیں۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس میں پاکستان کے کپتان نے کہا ہے کہ ہم کو لگتا تھا،ہم نے جو دیکھا،اس کے مطابق بال زمین سے لگا تھا ،اس کا آئوٹ قرار دیاگیا اور اس کا نقصان ہوگیا،پلیئرز کے طور پر ہم اسے ماننے کے پابند ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سب کچھ وکٹ نے نہیں کرنا،پلیئرز بھی ذمہ داری سنبھال لیں۔
انگلینڈ ملتان ٹیسٹ جیت گیا،پاکستان جیت کے قریب آکر صرف 26 رنز سے ہار ا ہےعلیم ڈار بھی متنازع فیصلے میں شامل تھے۔۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں نے آخری 5 وکٹیں صرف 38 رنز میں گنوادیں.یوں انگلینڈ ملتان ٹیسٹ جیت کر پاکستان میں 22 سال بعد سیریز بھی اپنے نام کرگیا۔
متنازعہ میچ ٹرننگ پوائنٹ میں تبدیل،بے بسی بھی عروج پر
قومی ٹیم دوسری باری میں لنچ کے بعد 328 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
اسپن وکٹ پر مارک ووڈ 65 رنز دے کر 4 وکٹ اڑاگئے۔یوں پاکستان کا بڑا مذاق بنا ہے۔سعود شکیل کے 94 رنز بھی رائیگاں چلے گئے ۔