میلبورن ،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے پلیئرز آف دی ائیر کا ایوارڈ شین وارن کے نام منسوب کردیا گیا ہے۔اس طرح آنجہانی شین وارن کی خدمات کو یاد رکھنے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے۔
شین وارن اس سال مارچ میں دنیا سے چل بسے تھے۔انہوں نے آسٹریلیا کے لئے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لی تھیں۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کرکٹ آسٹریلیا نے یہ اعلان کیا۔کرکٹ آسٹریلیا اپنے پلیئرز کو ہر سال ایلن بارڈر میڈل ایوارڈ کے نام سے بیسٹ پلیئرز کا انتخاب کرتا ہے۔
سرفراز احمد آگئے،کراچی ٹیسٹ کا ٹاس،ٹیم الیون کا ظہورِ
ادھر ایم سی جی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے شروع میں شین وارن کی یاد میں سٹینڈ اپ پریکٹس کی۔ایم سی جی وارن کا ہوم میدان ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف آخری اطلاعات تک 6 وکٹ پر 180 اسکور بنائے تھے۔سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ہے۔